Web
Analytics
خواتین کیلئے فٹبال میچ دیکھنا جائز نہیں ، فتویٰ جاری – Lahore TV Blogs
Home / کھیل / خواتین کیلئے فٹبال میچ دیکھنا جائز نہیں ، فتویٰ جاری

خواتین کیلئے فٹبال میچ دیکھنا جائز نہیں ، فتویٰ جاری

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی مفتی نے خواتین کی جانب سے مردوں کے فٹبال میچ دیکھنے کو غیر اسلامی قرار دیدیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی بھارت میں واقع دارالعلوم کے سربراہ مفتی اطہر قاسمی نے خواتین کی جانب سے مردوں کا فٹبال میچ دیکھنے کیخلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہی

کہ خواتین کو مردوں کا فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہونا چاہیے کیوں کہ بے لباس گھٹنے دیکھنا غیر اسلامی ہے۔واضح رہے کہ مفتی قاسمی کا فتویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب سعودی عرب نے گزشتہ ماہ کے اوائل میں خواتین کو اسٹیڈیم میں مردوں کا فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت دی تھی۔