Web
Analytics
روپے کی قدر میں مسلسل کمی، پاکستانی کرنسی کو ایشیاء کی بدترین کرنسی قرار دیدیا گیا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / روپے کی قدر میں مسلسل کمی، پاکستانی کرنسی کو ایشیاء کی بدترین کرنسی قرار دیدیا گیا

روپے کی قدر میں مسلسل کمی، پاکستانی کرنسی کو ایشیاء کی بدترین کرنسی قرار دیدیا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک) بلوم برگ نے پاکستانی روپے کو ایشیاء کی بدترین کرنسی قرار دے دیا۔ پاکستانی کرنسی افغانستان، بنگلادیش اور نیپال سے بھی پیچھے رہ گئی۔معروف امریکی ٹی وی بلوم برگ نے روپے کی قدر کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے جس میں روپے کو گزشتہ 8 ماہ کے دوران کارکردگی کے لحاظ سے ایشیاء کی بدترین کرنسی قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ڈالر 149 روپے پر پہنچ گیا دیگر ممالک کی کرنسی پاکستان کے مقابلے میں کچھ بہتر ہے۔ ایک ڈالر میں افغانستان کی79افغانی ملتے ہیں جبکہ بھارت میں ایک ڈالر کے 70روپے جبکہ بنگلادیش میں ایک ڈالر84ٹکے کے برابر ہے۔اسی طرح نیپال میں ایک ڈالر112 کا روپے ہے، بھوٹان میں ڈالر 69 گلٹرم میں فروخت ہوتا ہے۔