Web
Analytics
حکومت نے عوام پر گیس بم گرادیا، قیمتوں میں 45 فیصد اضافے کی منظوری دیدی گئی – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / حکومت نے عوام پر گیس بم گرادیا، قیمتوں میں 45 فیصد اضافے کی منظوری دیدی گئی

حکومت نے عوام پر گیس بم گرادیا، قیمتوں میں 45 فیصد اضافے کی منظوری دیدی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے صارفین کیلئے 236 روپے اورسندھ بلوچستان کے صارفین کیلئے159روپے ایم ایم بی ٹی یواضافہ کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔اوگرا نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی ہے۔اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں صارفین کیلئے قیمتوں میں 236 روپے ایم ایم بی ٹی یواضافہ کردیا گیا ہے۔ جبکہ سندھ اور بلوچستان میں صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 159روپے ایم ایم بی ٹی یواضافہ کیا گیا ہے۔گیس کی قیمتوں میں اضافہ مالی سال 2019-20ء کیلئے کیا

گیا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع کی جانب بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن نے گیس کی قیمتوں میں 144فیصد اضافے کی درخواست کی تھی جبکہ سوئی سدرن نے 30روپے اضافے کی درخواست کی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اوگرانے گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے 6سلیب تجویز کردیے ہیں۔ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرنے سے اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے ڈیل کے تحت روپے کو مزید بے قدر کیا جارہا ہے، جس سے نہ صرف روپے میں بیرونی قرضوں کی مالیت میں اضافہ ہوگا، بلکہ مہنگائی بھی بڑھے گی۔ ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے تحت پاکستان کو روپے کی قدر میں 20 فیصد تک کمی کرنا ہے۔ اسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈالر کی خریداری کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔