Web
Analytics
قوم پریشان ہونا چھوڑدے، بس اگلے دوسالوں میں معاشی بحران پر قابو پالیں گے، حکومت نے عوام کو نئی کہانی سناڈالی – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / قوم پریشان ہونا چھوڑدے، بس اگلے دوسالوں میں معاشی بحران پر قابو پالیں گے، حکومت نے عوام کو نئی کہانی سناڈالی

قوم پریشان ہونا چھوڑدے، بس اگلے دوسالوں میں معاشی بحران پر قابو پالیں گے، حکومت نے عوام کو نئی کہانی سناڈالی

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ڈالر بڑھنے کا ملبہ بھی نوازشریف اور آصف زرداری پر ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر نوازشریف اور زرداری کی وجہ سے بڑھا ہے،پاکستان کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کی سازش ہورہی ہے، عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوکر سازش کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں ، آئل ، گیس ،بجلی ،گھی ، چینی کی قیمتیں بڑھی ہیں،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار نوازشریف اور آصف زرداری ہیں۔انہوں نے ڈالر کی قدر میں اضافے کا ذمہ دار نوازشریف اور آصف زرداری کو دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی لوٹ مار کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ

ہوا۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کی سازش ہورہی ہے۔پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوکر سازش کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 2سالوں میں معاشی بحران پر قابو پالیا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کو چاہیے کہ لاڑکانہ کی طرف دیکھیں، سندھ کو ایڈستان بنا دیا ہے۔ تحریک چلانا اپوزیشن کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ دار، سیاستدان اور لوٹ مار والے جتنے ہیں وہ فخرسے کہتے ہیں کہ ان پر36 کیسزہیں۔ انکی ضمانتیں کیوں ہورہی ہیں ان کے معاملات کیا ہیں؟ تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ آصف زرداری چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ بھی شہبازشریف والا فارمولہ استعمال کیا جائے۔واضح رہے اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے۔ ڈالر صرف دو روز میں 7روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ ڈالر روپے کے مقابلے میں 151 روپے کا ہوگیا ہے۔ ڈالر مہنگا ہونے سے سرمایہ کارو ں کے 140ارب ڈوب گئے ہیں۔ اسی طرح پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان اور اسٹاک مارکیٹ میں مزید مندی کو پیش نظر وفاقی حکومت متحرک ہوگئی ہے۔ وفاقی مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد نے ملاقات کی۔ مشیرخزانہ حفیط شیخ نے اسٹاک ایکسچینج حکام کو مارکیٹ کوسنبھالنے کے تمام اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سٹاک مارکیٹ کی بہتری کیلئے نیشنل انویسمنٹ ٹرسٹ کے ذریعے 20 ارب روپے کا فنڈ فراہم کیا جائے گا۔