Web
Analytics
اداکارہ سنبل نے اپنے زندہ ہونے کا وڈیو بیان جاری کردیا، مرنے والی اداکارہ حقیقت میں کون ہے، تفصیلات جانئے – Lahore TV Blogs
Home / شوبز / اداکارہ سنبل نے اپنے زندہ ہونے کا وڈیو بیان جاری کردیا، مرنے والی اداکارہ حقیقت میں کون ہے، تفصیلات جانئے

اداکارہ سنبل نے اپنے زندہ ہونے کا وڈیو بیان جاری کردیا، مرنے والی اداکارہ حقیقت میں کون ہے، تفصیلات جانئے

لاہور(نیوز ڈیسک)پشاور کی معروف اداکارہ سنبل نے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ میں خیریت سے ہوں مرنے والی سنبل کوئی اور تھی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ سنبل کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبریں چلائی جا رہی تھیں کہ انہیں قتل کر دیا گیا ہے ،اداکارہ سنبل نے اپنے چاہنے والوں

کے لئے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے تصدیق کی ہے کہ میں بالکل خیر یت سے ہوں میرے بارے میں جو خبریں چلائی جا رہی ہے وہ جھوٹ پر منبی ہے اللہ کا شکر ہے کہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں مجھے کچھ نہیں ہوا ہے ۔میرے نام کی ایک اور سنبل تھی جنہیں قتل کیا گیا ہے اللہ اس کی مغفرت کرئے ۔