Web
Analytics
جج کا احتساب ہو تو آئین پر حملہ، سیاستدان کیخلاف کاروائی ہو تو جمہوریت پر حملہ، مولوی سے پوچھا جائے تو اسلام خطرے میں ،مگراب یہ نہیں چلے گا – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / جج کا احتساب ہو تو آئین پر حملہ، سیاستدان کیخلاف کاروائی ہو تو جمہوریت پر حملہ، مولوی سے پوچھا جائے تو اسلام خطرے میں ،مگراب یہ نہیں چلے گا

جج کا احتساب ہو تو آئین پر حملہ، سیاستدان کیخلاف کاروائی ہو تو جمہوریت پر حملہ، مولوی سے پوچھا جائے تو اسلام خطرے میں ،مگراب یہ نہیں چلے گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ جج کا احتساب ہو تو آئین پر حملہ تصور کیا جاتا ہے‘ اگر سیاستدان کے خلاف کارروائی ہو تو جمہوریت پر حملہ ہو جاتا ہے اور مولوی سے پوچھا جائے تو اسلام خطرے میں آجاتا ہے‘ اب یہ نہیں چلے گا‘ ہم باز پرس کرتے رہیں گے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اسد عمر نے ذاتی نکتہ وضاحت پر کہا کہ قائد حزب اختلاف کو نہ جانے کہاں سے اعداد و شمار دیئے جاتے ہیں‘ 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے‘ 7 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری میں سے صرف چار ارب ڈالر چین کی سرمایہ کاری ہے‘ زیادہ تر پیسہ قرضوں کی صورت میں آیا‘ چین کی جانب سے کم قیمت پر قرضہ دیا گیا‘ سارے پاکستانی اس پر چین کے

شکر گزار ہیں‘ پاکستان میں اس کے منصوبوں پر حرف اٹھے ہیں۔یہ کہا گیا کہ بجلی کے منصوبے شفاف ترین تھے اور سستے ترین تھے۔ اگر یہ سستے ترین تھے تو نیپرا کیوں کہہ رہا ہے کہ یہ مہنگے ترین منصوبے تھے۔ دو روپے فی یونٹ بڑھانے کی بات کیوں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے تحریک انصاف کے ارکان کے خلاف بھی تحقیقات کیں۔ اگر جرنیل سے سوال پوچھا جائے تو قومی سلامتی پر حملے‘ اگر جج کا احتساب ہو تو آئین پر حملے‘ اگر سیاستدان کے خلاف کارروائی ہو تو جمہوریت پر حملے اور مولوی سے پوچھا جائے تو اسلام خطرے میں آجاتا ہے۔ اب یہ نہیں چلے گا۔ اگر عمران خان کی طرح منی ٹریل دے دیتے تو آج نہ وزیراعظم نااہل ہوتے اور نہ ہی جیل جاتے۔