Web
Analytics
سعودی عرب انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمیزائل حملہ،بچوں اور خواتین سمیت درجنوں افراد نشانہ بن گئے – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / سعودی عرب انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمیزائل حملہ،بچوں اور خواتین سمیت درجنوں افراد نشانہ بن گئے

سعودی عرب انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمیزائل حملہ،بچوں اور خواتین سمیت درجنوں افراد نشانہ بن گئے

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمیزائل حملہ،بچوں اور خواتین سمیت درجنوں افراد نشانہ بن گئے۔سعودی عرب کی زیر قیادت فوجی اتحاد کے ترجمان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب سے تھوڑی دیر قبل حوثی باغیوں کی جانب سے ایک بار پھر سعودی سرزمین کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میزائل داغا۔ اس میزائل حملے کے نتیجے میں ایئرپورٹ میں موجود 26 شہری زخمی ہوئے ہیں، جن میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ سعودی نیوز ایجنسیز کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ زخمی افراد میں سے آٹھ شدید زخمیوں کو علاج کی خاطر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔