Web
Analytics
ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نظر انداز،عمران خان اور پیوٹن میں پروان چڑھتی دوستی عالمی توجہ کا مرکز بن گئی – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نظر انداز،عمران خان اور پیوٹن میں پروان چڑھتی دوستی عالمی توجہ کا مرکز بن گئی

ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نظر انداز،عمران خان اور پیوٹن میں پروان چڑھتی دوستی عالمی توجہ کا مرکز بن گئی

کرغستان(نیوز ڈیسک) بشکیک کرغستان میں منعقد شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے آنے والے مناظر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نظر انداز دیکھا گیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن میں پروان چڑھتی دوستی مبصرین کے توجہ کا مرکز بن گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 19ویں اجلاس میں عالمی قائدین کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ گفتگو خوشگوار انداز میں رہی تاہم بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تنہائی کا شکار نظر آئے۔اور قطار کے آخر میں چپ چپ کھڑے رہے۔جب کہ روسی صدر اور عمران خان آپس میں مسلسل گفتگو کرتے پائے گئےاور دونوں کے درمیان مسکراہٹوں کا بھی تبادلہ ہوا۔وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی۔جب کہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرغستان پہنچے پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال کرغزستان کے وزیراعظم محمد کلئی ابولگزیف

جب کہ بھارت کے وزیراعظمنریندر مودی کا استقبال کرغستان کے نائب وزیراعظم نے کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے جمعرات کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکک پہنچے۔ کرغزستان کے وزیراعظم محمد کلئی ابولگزیف اور وزیر صحت کسموسبیک سراؤچ نے وزیراعظمکا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے جمعرات کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکک پہنچ گئے۔کرغزستان کے وزیراعظم محمد کلئی ابولگزیف اور وزیر صحت کسموسبیک سرائوچ نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ جب کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی بھی جمعرات کو کرغستان پہنچے،جہاں ان کا استقبال کرغستان کے نائب وزیراعظم ضمیر بیک مریپباویچ اسخاروف نے کیا۔