Web
Analytics
لائیو ویڈیو کےد وران کیٹ فلٹر آن رکھنے پر تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کیخلاف سخت ایکشن لے لیا گیا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / لائیو ویڈیو کےد وران کیٹ فلٹر آن رکھنے پر تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کیخلاف سخت ایکشن لے لیا گیا

لائیو ویڈیو کےد وران کیٹ فلٹر آن رکھنے پر تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کیخلاف سخت ایکشن لے لیا گیا

پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کو بلی بنا دیا۔، خیبرپختونخوا حکومت کی سوشل میڈیا ٹیم وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کی پریس کانفرنس کے دوران “کیٹ فلٹر” بند کرنا بھول گئی، تصویر نے ہر کہیں مذاق بنوا دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شوکت یوسفزئی کی پریس کانفرنس کے دوران اہلکار موبائل سے کیٹ فلٹر ہٹانا بھول گئے۔لائیو اسٹریم میں شوکت یوسفزئی اور محکمہ اطلاعات کے افسر کے سر پر بلی کے مارکس لہراتے رہے۔ سو شل میڈیا انچارج نے غفلت کے مرتکب اہلکار کو معطل کردیا۔ لائیو اسٹریم میں شوکت یوسفزئی اور محکمہ اطلاعات کے افسر کے سر پر بلی کے مارکس

لہراتے رہے۔خیال رہے دو روز قبل حکومت کی سوشل میڈیا ٹیم نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب میں بھی گڑ بڑ کی تھی۔دو روز قبل وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستانعمران خان نے قوم سے خطاب کیا۔ عمران خان کے خطاب کے لیے سوا نو بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا لیکن خطاب کو رات 12 بجے کے بعد نشر کیا گیا ۔ اس حوالے سے سینئیر صحافی و کالم نگار عمار مسعود نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایک لنک شئیر کیا اور کہا کہ وزیراعظم آفس سے منسلک ایک اہم ذریعے نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا خطاب پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ایک شخصیت کی نجی کمپنی نےریکارڈ کیا تاہم وہ یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کہ اس کے لیے کتنی رقم ادا کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے لیے پہلے سوا نو بجے رات کا وقت مقرر کیا گیا لیکن ریکارڈنگ میں غلطیوں اور ایڈیٹنگ کی وجہ سے رات بارہ بجے کے لگ بھگ نشر کیا گیا۔ لیکن پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے ریکارڈڈ خطاب میں بھی غلطی ہوئی جس کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کو پہلے آواز اور پھر خطاب ہی روکنا پڑا۔ پاکستان ٹیلی ویژن پر خطاب شروع ہوتے ہی جب وزیراعظم نے مدینے کی ریاست کی تعریف بتانا شروع کی تو پہلے آواز بند کی گئی اور بعد ازاں خطاب ہی روک دیا گیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں بھی پھیلائی گئیں کہ وزیراعظم عمران خان کا غلط ایڈٹ شدہ خطاب نشر ہونے کی وجہ سے روکا گیا اور پھر دوبارہ درست ورژن نشر کیا گیا۔ مستند ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے خطاب میں اسلامی تاریخ کے حوالوں کی غلطی سے بچنے کے لیے ان کی آواز صرف مدینے کی ریاست کی مثالوں کے وقت بند کی گئی۔