Web
Analytics
ڈالر225روپے کا! عوام کے ہوش اڑادینے والی خبر – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / ڈالر225روپے کا! عوام کے ہوش اڑادینے والی خبر

ڈالر225روپے کا! عوام کے ہوش اڑادینے والی خبر

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ڈالر 225پر جانے کی پیشگوئی کردی، ریحام خان نے کہا کہ جب ڈالر روپے کے مقابلے میں 140روپے کا تھا،تب بھی میں نے پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ ڈالر 155پر جائے گا۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانیوں میں نے پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ ڈالر 155پر جائے گا۔اس وقت ڈالر روپے کے مقابلے میں 140روپے کا تھا۔کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سب ٹھیک ہے۔ صرف دو سال اور انتظار کریں۔ریحام خان نے اب سینئر تجزیہ کار منصور خان کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ گھبرانا منع ہے، بس ڈالر 225 پرجانے کا انتظار کریں۔ منصور علی خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا، دو سال اور انتظار

کریں۔ انہوں نے ایک خبر شیئر کی جس کے تحت اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے اضافے کے ساتھ 156روپے کا ہوگیا ہے،جبکہ انٹربینک میں بھی 3روپے اضافے کے ساتھ 156روپے کا ہوگیا ہے۔واضح رہے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔ روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، دن کے آغاز پر فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1.30 روپے اضافہ سے 154.20 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے اضافے کے بعد 154.50 پیسے پر پہنچ گئی تھی تاہم کچھی ہی دیر بعد ڈالر کی قمیت 156 روپے تک جاپہنچی۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق روپے کی قدر میں ریکارڈ بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں 3.10 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 3.50 روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں 13 روز میں ڈالر کی قیمت 7 روپے بڑھ گئی جب کہ رواں ماہ انٹربینک میں ڈالر 8 روپے 8 پیسے مہنگا ہوا، روپے کی قدر کم ہونے سے جون کے مہینے میں قرضوں کی مالیت میں 800 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں جمعہ کے روز سونا اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ دن کے آغاز سے لے کر اختتام تک سونے کی قیمت میں دو مرتبہ اور ڈالر کی قیمت میں تین مرتبہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس اضافے کے ساتھ شہر کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 75 ہزار روپے فی تولہ جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 67 ہزار 600 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔