Web
Analytics
شہری ٹینکیاں فل کروالیں! پورے ملک میں پٹرول کے شدید بحران کا خدشہ – Lahore TV Blogs
Home / بزنس / شہری ٹینکیاں فل کروالیں! پورے ملک میں پٹرول کے شدید بحران کا خدشہ

شہری ٹینکیاں فل کروالیں! پورے ملک میں پٹرول کے شدید بحران کا خدشہ

کراچی(نیوز ڈیسک)آئل ٹینکرز مالکان نے ملک بھرمیں تیل کی سپلائی بند کردی جس کے بعد پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری آئل ٹینکرز مالکان کا احتجاج روز بروز شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق کراچی میں پی ایس او پالیسیوں کے خلاف احتجاج پر بیٹھے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے اراکین نے ریڈ زون کی

طرف پیش قدمی کی کوشش کی تو پولیس نے آڑھے ہاتھوں لیا، لاٹھی چارج کیا اور 7 مظاہرین کو حراست میں لے کر منتشر ہونے پر مجبور کردیا۔احتجاج کے باعث ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کردی گئی ہے اور آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے مظاہرین شیریں جناح کالونی میں قائم مرکزی کیمپ پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، مظاہرین نے کہاکہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔