Web
Analytics
ذاتیات پر بات نہ کی جائے ، گلی محلے کا کرکٹر کہنے پر سرفراز احمدنے کرشعیب اختر کو کرارا جواب دیدیا، کیا کچھ کہہ گئے – Lahore TV Blogs
Home / کھیل / ذاتیات پر بات نہ کی جائے ، گلی محلے کا کرکٹر کہنے پر سرفراز احمدنے کرشعیب اختر کو کرارا جواب دیدیا، کیا کچھ کہہ گئے

ذاتیات پر بات نہ کی جائے ، گلی محلے کا کرکٹر کہنے پر سرفراز احمدنے کرشعیب اختر کو کرارا جواب دیدیا، کیا کچھ کہہ گئے

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے خودکو شعیب اختر کی جانب سے گلی محلے کا کرکٹر کہنے کا جواب دیدیا ۔ ایک قومی روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے سرفرازاحمد نے کہاہے کہ کچھ لوگ غیر ضروری طور پر میری کردار کشی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں،میرے اہلخانہ غیر ضروری باتوں سے پریشان ہوجاتے ہیں اور والد ہ اکثر میڈیا پر ہونےوالی باتوں سے اپ سیٹ ہوجاتی ہیں۔سپیڈ سٹار شعیب اختر کے بیان پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر میں ناظم آباد کا ہوں تو مکی آرتھر بھی پاکستانی نہیں ہیں،میری پوری

کوشش ہوتی ہے بطور کرکٹر اور کپتان ہر میچ جیتوں،شعیب اختر کو کچھ بول دوں گا تو وہ ناراض ہوجائیں گے، وہ عمر میں بھی بڑے ہیں،یہاں نارتھ ناظم آباد اور بفر زون کی ٹیم کی باتیں کی جاتی ہیں تو انہیں علم ہونا چاہیئے کہ گلی محلے کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی نہیں جیتا کرتی۔شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا میں بعض لوگ کاکردگی دکھانے کے باوجود مجھ پر بلا جواز تنقید کرتے ہیں اور ٹیم کے ہارنے پر تو ان کی چھریاں اور زیادہ تیز ہوجاتی ہیں ،وہ کرکٹ پر تنقیدکریں لیکن ذاتیات پر بات نہ کریں، میڈیا پر بیٹھ کر تنقید ضرور کریں دھمکیاں نہ دیں۔