Web
Analytics
میرا تیز ترین بال کروانےکاریکارڈ کس کو توڑنا چاہیئے، شعیب اختر دل کی بات زبان پر لے آئے، دلچسپ خواہش کا اظہار کردیا – Lahore TV Blogs
Home / کھیل / میرا تیز ترین بال کروانےکاریکارڈ کس کو توڑنا چاہیئے، شعیب اختر دل کی بات زبان پر لے آئے، دلچسپ خواہش کا اظہار کردیا

میرا تیز ترین بال کروانےکاریکارڈ کس کو توڑنا چاہیئے، شعیب اختر دل کی بات زبان پر لے آئے، دلچسپ خواہش کا اظہار کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ انہیں دلی خوشی ہوگی اگر ایک کشمیری ان کا تیز ترین بال کروانے کا ریکارڈ توڑے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے شعیب اختر سے سوال کیا کہ آپ کو امید ہے کہ سلمان ارشاد آپ کا تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ تو ڑ سکتا ہے ؟ شعیب اختر نے جواب دیا کہ آج سلمان92میل فی گھنٹا کی رفتار سے گیند کر رہا ہے ،کل 97میل

فی گھنٹا کی رفتار سے بھی باؤلنگ کرسکتا ہے اور اگر دل کیا تو 100میل کی رفتا ر سے با ل کرکے میرا ریکارڈ توڑ دے تو ایک کشمیری کے یہ کارنامہ سر انجام دینے کی مجھے بہت خوشی ہوگی اور علم نہیں کہ ”کہاں کہاں“ دلوں پر چھریاں چلیں گی ۔ شعیب اختر کا مزید کہنا تھا کہ میں خود سلمان کو ٹریننگ دو ں گا اور چاہوں گا کہ یہی میرا ریکارڈ توڑے،ہر کشمیری میرا جانشین ہے اور ہم کشمیر کے جانشین ہیں ۔