Web
Analytics
پاکستان میں یہ کام کرنا آسان نہیں! پاکستانی کوچ مکی آرتھر نے ویرات کوہلی کو چیلنج کردیا – Lahore TV Blogs
Home / کھیل / پاکستان میں یہ کام کرنا آسان نہیں! پاکستانی کوچ مکی آرتھر نے ویرات کوہلی کو چیلنج کردیا

پاکستان میں یہ کام کرنا آسان نہیں! پاکستانی کوچ مکی آرتھر نے ویرات کوہلی کو چیلنج کردیا

سڈنی(نیوز ڈیسک)قومی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کا پاکستان میں سنچری سکور کرنا آسان نہیں ہوگا،بھارتی کپتان بہترین بیٹسمین ہیں مگر پاکستانی باؤلرز اپنے ہوم گراؤنڈز پر ان کیلئے مشکلات کھڑی کردیں گے۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کیخلاف کیریئر کی 33 ویں ون ڈے سنچری کے ساتھ سچن ٹنڈولکر اور سنتھ جیا سوریا کے برابر پہنچا دیا ہے جو 9 مکمل رکن ممالک کیخلاف ان کی سرزمین پر سنچری بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں،کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں 54 سنچریاں بنا کر آل ٹائم کرکٹرز میں 5ویں نمبر

پر بھی جا پہنچے لیکن بدقسمتی سے انہیں ابھی تک پاکستانی سرزمین پر سنچری بنانے کا موقع نہیں ملا جہاں 2009ءمیں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد انٹرنیشنل میچز نہیں کھیلے جا سکے ہیں ، بھارتی ٹیم پاکستانی سرزمین پر آخری سیریز2005-06ءمیں کھیلی تھی۔کیویز کیخلاف سیریز کے بعد آسٹریلیا میں چھٹیاں منانےوالے مکی آرتھر نے مستقبل میں ویرات کوہلی کی پاکستان میں سنچری کے امکانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی بہترین بیٹسمین ہیں لیکن ان کی ٹیم بھارتی کپتان کی پاکستان میں سنچری کو دشوار بنا دےگی۔