Web
Analytics
ویرات کوہلی نے پاکستانی امپائر علیم ڈار کو ایسا پیغام دیدیا کہ سب کے دل جیت لیے – Lahore TV Blogs
Home / کھیل / ویرات کوہلی نے پاکستانی امپائر علیم ڈار کو ایسا پیغام دیدیا کہ سب کے دل جیت لیے

ویرات کوہلی نے پاکستانی امپائر علیم ڈار کو ایسا پیغام دیدیا کہ سب کے دل جیت لیے

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستانی امپائر علیم ڈار کی کامیابی اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ویرات کوہلی نے علم ڈار کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ان اطلاعات کے بعدکیا جس میں کہا گیا کہ علم ڈار ایک ریسٹورینٹ کھلولنا چاہتے ہیں جس کا مقصد گونگے اور بہرے بچوں کیلئے اسکول کا قیام ہے۔ویرات کوہلی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’’ہیلو علیم بھائی میں نے سنا ہے کہ آپ نے نیا ریسٹورینٹ کھلولا ہے ’’ڈارز ڈیلائٹو‘‘ میں آپ کیلئے دعا گو ہوں کہ

جس طرح آپ نے امپائرنگ کے شعبے میں جتنا نا م کمایا ہے اس شعبے میں بھی اتنا ہی نام کمائیں۔مجھے یہ سن کراور بھی خوشی ہو ئی ہے کہ آپ اس ہوٹل سے حاصل ہونے والی آمدنی سے گونگے بہرے بچوں کیلئے اسکول قائم کرنا چاہتے ہیں،میں آپ کو بہت بہت مبارک باد دینا چاہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ اس اقدام سے جو حاصل کرنا چاہتے ہوں اس کو آپ حاصل کر سکیں ،ْمیں تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ تمام لوگ ایک مرتبہ علم ڈار کے ہوٹل ضرور جائیں ، میری تمام نیک خواہشات علیم ڈار کے ساتھ ہیں۔