Web
Analytics
روپے نے ڈالر کو روند ڈالا،قیمت میں ریکارڈ کمی – Lahore TV Blogs
Home / بلاگز / روپے نے ڈالر کو روند ڈالا،قیمت میں ریکارڈ کمی

روپے نے ڈالر کو روند ڈالا،قیمت میں ریکارڈ کمی

کراچی (نیوز ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 11 پیسے کی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 11 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 156.50 روپے کا ہو گیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 72 پیسے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے سبب ملکی کرنسی میں استحکام اور معاشی بحالی کا قوی امکان موجود ہے۔دوسری جانب اکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج ہفتے کے 4چوتھے روزکاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آرہاہے ۔ کاروبارکے آغاز میں 100 انڈیکس میں 20 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 34 ہزار917 پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔لگ بھگ ساڑھے دس بجے کاروبارمیں گراوٹ

دیکھی گئی اور 100 انڈکس میں 36 عشاریہ 62 پوانٹس کمی ہوئی اور انڈیکس 34 ہزار 859 پوائنٹس پر آگیا۔قبل ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو کاروبار مثبت زون میں ٹریڈ کرتا رہا جبکہ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 589 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 34 ہزار 896 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 630 پوائنٹس تک کا بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ 34 ہزار 937 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ بدھ کو کاروبار کے دوران 9 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے اور گزشتہ تین دن میں مجموعی طور پر انڈیکس 7 سو 10 پوائنٹس اوپر گیا۔