Web
Analytics
آئی ایس آئی کے دو ایجنٹوں نے کس طرح خفیہ معلومات حاصل کی، بھارتی ایئرفورس کے آفیسر نے دوران تفتیش حیرت انگیز انکشافات کردیئے – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / آئی ایس آئی کے دو ایجنٹوں نے کس طرح خفیہ معلومات حاصل کی، بھارتی ایئرفورس کے آفیسر نے دوران تفتیش حیرت انگیز انکشافات کردیئے

آئی ایس آئی کے دو ایجنٹوں نے کس طرح خفیہ معلومات حاصل کی، بھارتی ایئرفورس کے آفیسر نے دوران تفتیش حیرت انگیز انکشافات کردیئے

دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے ائیر فورس کے ہیڈکواٹر سے بھارتی ائیر فورس کے آفیسر کو معلومات لیک کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا تھا۔بھارتی پولیس آفیسر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے دو ایجنٹوں کو خفیہ معلومات بتانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔51سالہ آرن مرواہا کو عدالت میں پیش کرنے سے پہلے پانچ روز کے لئے پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔دہلی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ مرواہا نے کچھ خفیہ دستاویزات اور

معلومات دو پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ شئیر کی تھیں جو کہ خود کو خواتین ظاہر کئے ہوئے تھے۔اور مرواہا کے ساتھ فیس بک پر باتیں کرتے تھے۔دو ایجنٹوں نے کرن رندھاوا اور ماہیما پٹیل کے نام سے جعلی فیس بک اکاؤنٹس بنائے ہوئے تھے۔تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بھارتی پولیس آفیسر نے اپنے سمارٹ فون کے زریعے آئی اے ایف ہیڈ کواٹرز سے متعلقہ دستاویزات کی تصاویر کھینچی تھیں۔اور پھر واٹس ایپ کے زریعے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے نمائندوں کو بھیجیں۔ایک سپیشل سیل آفیسر نے اس بات کا بھی دعوی کیا ہے کہ خواتین نے خود کو ماڈل ظاہر کیا تھا۔اور وہ روزانہ کی بنیاد پر واٹس ایپ پر گفتگو کرتے تھے۔جب کہ آ ئی ایس آئی کے آفیسر نےبھارتی آفیسر کی کچھ برہنہ تصاویر حاصل کرنے کے لئے اسے ٹریپ بھی کیا ۔پولیس کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی کے نمائندوں نے بھارتی آفیسر کو اعتماد میں لانے کے بعد ا س سے خٖفیہ معلومات لیں۔دستاویزات میں زیادہ تر معلومات تربیت اور لڑائی سے متعلق مشقوں کی تھیں۔یاد رہے کہ 31جنوری کو بھارتی آفیسر کو مشکوک حرکات کی بنا پر آ ئی اے ایف سے نکال دیا گیا تھا اور دہلی پولیس کو اس سے متعلق مزید تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔بھارتی پولیس آفیسر کے ساتھ کچھ اور لوگوں کے ملوث ہونے کے خدشہ پر بھی دہلی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق بھارتی پولیس آفیسر کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے اور اسے فرانزک ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔بھارتی پولیس آفیسر نے دہلی میں ائیر فورس ہیڈ کوارٹر میں اس کی پوسٹنگ کے حوالے سے بھی کافی معلومات شئیر کی ہیں۔