Web
Analytics
وزیر اعظم عمران خان نے حفیظ شیخ سے عہدے کا قلمدان واپس لے کر عہدہ کسے سونپ دیا ،جانیں – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / وزیر اعظم عمران خان نے حفیظ شیخ سے عہدے کا قلمدان واپس لے کر عہدہ کسے سونپ دیا ،جانیں

وزیر اعظم عمران خان نے حفیظ شیخ سے عہدے کا قلمدان واپس لے کر عہدہ کسے سونپ دیا ،جانیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے اختیارات کم کر دئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے اختیارات کم کرتے ہوئے ان سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان لے کر پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر حماد اظہر کو سونپ دیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے گذشتہ روز ہی وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اُٹھایا تھا۔ سابق وفاقی وزیر مملکت برائے ریونیو حامد اظہر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اگذشتہ روز ایوان صدر میں اُٹھایا تھا ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حماد اظہر سے وفاقی وزیر برائے ریونیو کے عہدے کا حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب میں اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بطور وزیر مملکت برائے ریونیو اچھی کارکردگی دکھانے پرحماد اظہر کو وفاقی
وزیر کے عہدے کے لیے منتخب کیا۔ خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے اپنی وزارت سے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کیا تھا جس کے بعد سے وزارت خزانہ اور ریونیو ڈویژن کے تمام معاملات مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ ہی دیکھتے تھے تاہم ایوان میں بجٹ پیش کرنے کے موقع پر بھی وفاقی حکومت نے حماد اظہر پر اعتماد کا اظہار کیا تھا جس کے بعد حماد اظہر نے ہی قومی اسمبلی میں وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال 20-2019ء کا بجٹ پیش کیا تھا۔ اس موقع پر حماد اظہر نے اپوزیشن کے بھرپور احتجاج کے باوجود بجٹ تقریر جاری رکھی تھی۔ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ہی وزیراعظم عمران خان نے انہیں وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت انہوں نے گذشتہ روز وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اُٹھایا تاہم اب مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان لے کر حماد اظہر کو سونپ دیا گیا ہے۔