Web
Analytics
امریکہ کی عمران خان کو دورے کی دعوت ، بھارتیوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے،امریکہ میں مقیم سازشی بھارتی لابی بُری طرح ناکام – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / امریکہ کی عمران خان کو دورے کی دعوت ، بھارتیوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے،امریکہ میں مقیم سازشی بھارتی لابی بُری طرح ناکام

امریکہ کی عمران خان کو دورے کی دعوت ، بھارتیوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے،امریکہ میں مقیم سازشی بھارتی لابی بُری طرح ناکام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) گزشتہ کچھ روز سے عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالے سے متضاد خبریں گردش میں تھیں۔ تاہم گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ امریکا کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ اس مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ 22 جولائی 2019ء کو وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم پاکستان کو خوش آمدید کہیں گے۔اس بیان کے بعد اس دورے کے حوالے سے وہ خبریں دم توڑ گئی ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مدعُو ہی نہیں کیا گیا تو پھر وہ بھلا کیسے جا سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے

اس بیان کے جاری ہونے کے بعد بھارتی میڈیا کو سانپ سُونگھ گیا ہے۔ کیونکہ گزشتہ کئی روز سے انڈین نیوز چینلز پر یہی پراپیگنڈہ کیا جا رہا تھا کہ امریکا عمران خان کو اپنا مخالف سمجھتا ہے۔اس لیے امریکی صدر عمران خان سے مِلنا پسند نہیں کرتے اور نہ ہی کبھی اُنہیں ملاقات کا شرف بخشیں گے۔ بھارتی چینلز کی جانب سے یہ شور بھی مچایا گیا کہ امریکا پاکستانی وزیر اعظم کو طالبان کا حامی سمجھتا ہے، اس لیے اُن سے تعلقات بڑھانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا اور عنقریب عمران خان کی حکومت پر افغانستان میں قیامِ امن کے حوالے سے ڈومور کا تقاضا نہیں کیا جائے گا۔تاہم اس منفی پراپیگنڈے کے غبارے سے اس وقت ہوا نکل گئی جب وائٹ ہاؤس کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کے دورہ کی تصدیق کر دی گئی۔ امریکا اور وائٹ ہاؤس میں موجود بھارتی لابی پاکستان کے بارے میں منفی تاثر کو بڑھاوا دینے کے لیے ہر وقت سرگرم رہتی ہے۔ لیکن جب اُسے وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکا رُکوانے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو وہ اس دورے سے پاکستان کو حاصل ہونے والے ممکنہ فوائد کو ملیامیٹ کرنے کے لیے کمر کس کر بیٹھی ہے۔اور اس کوشش میں ہے کہ پاکستان کو اس دورہ سے زیادہ کامیابی حاصل نہ ہو سکے۔ اب یہ عمران خان کی سیاسی اور سفارتی صلاحیت پر منحصر ہے کہ وہ بھارتی لابی کی سازشوں کو کس طرح ناکام بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔