Web
Analytics
کسی کی دھمکی سے نہ ڈرنے کا دعویٰ کرنیوالے عمران خان اپنے مشیرکے ہاتھوں بلیک میل ہوگئے، حفیظ شیخ نے ایسی کونسی دھمکی لگائی کہ وزیراعظم کو حماد اظہر سے قلمدان ایک ہی دن میں واپس لینا پڑا، جانئے – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / کسی کی دھمکی سے نہ ڈرنے کا دعویٰ کرنیوالے عمران خان اپنے مشیرکے ہاتھوں بلیک میل ہوگئے، حفیظ شیخ نے ایسی کونسی دھمکی لگائی کہ وزیراعظم کو حماد اظہر سے قلمدان ایک ہی دن میں واپس لینا پڑا، جانئے

کسی کی دھمکی سے نہ ڈرنے کا دعویٰ کرنیوالے عمران خان اپنے مشیرکے ہاتھوں بلیک میل ہوگئے، حفیظ شیخ نے ایسی کونسی دھمکی لگائی کہ وزیراعظم کو حماد اظہر سے قلمدان ایک ہی دن میں واپس لینا پڑا، جانئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حماد اظہر سے وفاقی وزیر ریونیو ڈویژن کا قلمدان ایک دن بعد ہی واپس لے لیا گیا تھا۔اسی پر گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو خوش کرنا بہت آسان ہیں۔جب انہوں نے حماد اظہر کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا تو میں نے کہا کہ اگر تو حماد اظہر کو اس لیے وفاقی وزیر بنایا گیا کہ انہوں نے قومی اسمبلی میں شہاز شریف کو جواب دیا تو یہ ٹھیک نہیں۔لیکن اب حماد اظہر کو جو عہدہ دیا گیا ا سکے بعد للگتا ہے کہ انہیں بالکل سائڈ لائن کر دیا گیا ہے کیونکہ اب حماد اظہر کو وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن مقرر کیا گیا ہے۔۔اس سے قبل فنانس میں حماد اظہر کا تھوڑا بہت کردار تھا۔حفیظ شیخ نے حماد اظہر کی تعیناتی پر شدید ردِعمل دیا تھا۔جب کہ صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ جب حماد اظہر کو وفاقی وزیر بنایا گیا تو حفیظ شیخ نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا کیونکہ ان کے اختیارات کم کر دئیے گئے تھے۔بلکہ ہم نے تو یہ تک سنا کہ

حفیظ شیخ نے وزیراعظم عمران خان کو اسعتفیٰ دینے کی بھی دھمکی دی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے دو روز قبل ہی وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اُٹھایا تھا۔تاہم حماد اظہر سے وفاقی وزیر ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کو وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن مقرر کیا گیا تھا۔جب کہ وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو ریونیو ڈویژن کا قلمدان دوبارہ دے دیا ۔حفیظ شیخ سے اقتصادی امور اور ڈویژن کا قلمدان واپس لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ نے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لینے پر اعتراض کیا تھا۔حماد اظہر ایک روز بھی وفاقی وزیر ریونیو نہ رہ سکے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے اختیارات کم کرتے ہوئے ان سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان لے کر پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر حماد اظہر کو سونپ دیا تھا۔