Web
Analytics
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی چھائونی پر مسلح افراد کا حملہ، متعدد فوجی جہنم واصل – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / مقبوضہ کشمیر میں بھارتی چھائونی پر مسلح افراد کا حملہ، متعدد فوجی جہنم واصل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی چھائونی پر مسلح افراد کا حملہ، متعدد فوجی جہنم واصل

سری نگر(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی چھاؤنی پر حملے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں شہر کے مضافات میں قائم بھارتی فوجی چھاؤنی ’سنجوان‘ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے اندر گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 فوجی

ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے‘ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کا ایک جے سی او مدن لال بھی شامل ہے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر بھارتی فوج کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آوروں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 3 ہے جو چھاؤنی میں فوجیوں کے رہائشی کوارٹرز کی جانب موجود ہیں۔