Web
Analytics
بھارت نے کنٹرول لائن پر تشویشناک کام کردیا، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / بھارت نے کنٹرول لائن پر تشویشناک کام کردیا، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

بھارت نے کنٹرول لائن پر تشویشناک کام کردیا، پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بھارتی فوج نے ایل او سی پر بھاری ہتھیار پہنچانا شروع کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت جنگی جنون میں تمام حدیں پار کرنے پر آگیا ہے۔ بھارتی فوج نے ایل او سی پر بھاری ہتھیار پہنچانا شروع کر دیے ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر ٹینک شکن میزائل پہنچائے جانے کی اطلاعات

ہیں۔ اس صورتحال میں پاک فوج بھی الرٹ ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج تحریک آزادی کو کچلنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ اپنی ناکامی کے بعد بھارتی فوج کا جنگی جنون مزید بڑھ گیا ہے۔ تاہم پاکستان بھی کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل تیاری کیے بیٹھا ہے۔