Web
Analytics
شہباز شریف کیخلاف برطانوی اخبار کا زلزلہ متاثرین کی امداد ہڑپ کرجانے کا دعویٰ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو ملک کیلئے باعث شرم قرار دیدیا گیا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / شہباز شریف کیخلاف برطانوی اخبار کا زلزلہ متاثرین کی امداد ہڑپ کرجانے کا دعویٰ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو ملک کیلئے باعث شرم قرار دیدیا گیا

شہباز شریف کیخلاف برطانوی اخبار کا زلزلہ متاثرین کی امداد ہڑپ کرجانے کا دعویٰ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو ملک کیلئے باعث شرم قرار دیدیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی زیدی نے شہباز شریف کا نیا سکینڈل سامنے آنے کے بعد تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”مجرموں کی پشت پناہی،وکلاء پر دباوٴ ڈالنے اور رشوت دینے اور معصوم لوگوں کو قتل کرنے کے بعد زلزلہ متاثرین کے لیے آنے والی امداد کی رقم کھا جانے والے یہ لوگ پاکستان کے لیے باعثِ شرم ہیں۔ انہوں نے شہباز شریف پر زلزلہ متاثرین کے لیے ملنے والی کروڑوں کی امداد خردبرد کرنے کے الزام کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ لوگ قاتل ہیں، مجرموں کے سپورٹر ہیں اور ججوں کو بلیک میل کرنے والے ہیں اور اب یہ بات بھی کھل گئی ہے کہ انہوں نے متاثرین کو بھی نہیں

چھوڑا۔ انہوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں خاندان ملک کے لیے باعثِ شرم ہیں۔واضح رہے کہ آج برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ایک رپورٹ شائع کی جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے زلزلہ متاثرین کے لیے برطانیہ کی جانب سے دی جانے والی امداد میں کروڑوں پاوٴنڈز کی خردبرد کی۔ شہباز شریف پہ برطانیہ میں منی لانڈرنگ کا کیس کھلنے کا امکان ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق شہباز شریف نےزلزلہ متاثرین کے فنڈز کے اربوں روپے خردبرد کر منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ بھیج دیے۔برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے زلزلہ متاثرین کے لیے آنے والی امداد میں سے کروڑوں روپے خردبرد کر کے برطانیہ میں اپنے اکاوٴنٹ میں بھیج دیے اور یہ پیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجے گئے۔ شہباز شریف کے لیے منی لانڈرنگ کرنے والا آفتاب محمود نامی شخص سامنے آیا ہے جس نے اس منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ڈی ایف آئی ڈی فنڈ میں سے بھی کچھ پیسے خردبرد کیے گئے جنہیں پہلے منی لانڈرنگ کے ذریعے برمنگھم بھیجا گیا جہاں سے وہ شہباز شریف کے اکاوٴنٹ میں منتقل کر دیے گئے۔اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ 2003میں شہباز شریف کے اثاثہ جات ڈیڈھ کروڑ پاوٴنڈز تھے جو کہ 2018میں بڑھ کے20کروڑ پاوٴنڈز تک پہنچ گئے ۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کے اکاوٴنٹس میں لاکھوں پاوٴنڈ کی مشتبہ ٹرانزیکشن ہوئیں۔ اس حوالے سے پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نےبھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ”شرم کی بات ہے کہ ان لٹیروں نے نہ صرف پاکستانی قوم کا پیسہ لوٹا بلکہ متاثرین کے لیے آنے والی امداد کے پیسے بھی کھا گئے“۔