Web
Analytics
شہزادہ ہیری نےعمران خان کی تعریف میں کیا کچھ کہہ دیا – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / شہزادہ ہیری نےعمران خان کی تعریف میں کیا کچھ کہہ دیا

شہزادہ ہیری نےعمران خان کی تعریف میں کیا کچھ کہہ دیا

لندن(نیوز ڈیسک)شہزادہ ہیری نے بھی وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی تعریف کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت اچھا کام کر رہی ہے۔ شہزادہ ہیری نے جوانوں کی فلاح کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں میں تعاون کی پیشکش بھی کی ہے۔ خیال رہے کہ پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ و ترقی کنول شوزب نے اقوام متحدہ میں اعلیٰ سطحی سیاسی فورم پر غربت کے خاتمہ اور پائیدار ترقی کے اہداف کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔اس بارے میں اجلاس اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل نے طلب کیا تھا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون اور انصاف کے چیئرمین

ریاض فتیانہ، پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون اور انصاف ملیکہ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔پاکستان پائیدار ترقی اور 2030ء کے ایجنڈے کیلئے رکھے گئے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کی حکومت ملک میں ہیومن ڈویلپمنٹ کو تیز کرنے کیلئے پرعزم ہے، حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف پروگراموں کا آغاز کیا گیا ہے۔اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی بھی موجود تھیں اور انہوں نے مندوبین کی جانب سے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔ کنول شوزب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں پائیدار ترقی کے بارے میں مختلف اہداف کو پورا کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور انہوں نے اس ضمن میں انسانی ترقی اور غربت کے خاتمے کی جانب بھرپور توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔وزیراعظم نے تاریخ میں پہلی بار انسانی ترقی کے حوالہ سے بھرپور اقدامات کرنے کا اظہار کیا۔ کنول شوزب نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جن پروگراموں کا آغاز کیا گیا ہے، ان میں احساس پروگرام، کامیاب نوجوان پروگرام، صحت انصاف کارڈ کے علاوہ تحفظ اور کفالت سکیمیں شامل ہیں۔ ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ، کم لاگت کی ہائوسنگ سکیم بھی شروع کی گئی ہیں جن کا مقصد غربت کا خاتمہ ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی پالیسیاں پائیدار ترقی کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کر رہی ہے اور وہ سماجی شعبہ میں بھرپور تبدیلی جبکہ حکومتی اداروں اور گورننس کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے مضبوط اداروں کا ہونا ضروری ہے۔ پاکستان اس مقصد کے حصول کیلئے اداروں کو

مضبوط کر رہا ہے اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پائیدار ترقی اور 2030ء کے ایجنڈے کیلئے رکھے گئے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ اس موقع پر شہزادہ ہیری بھی موھود تھے اور انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت اچھا کام کر رہی ہے۔