Web
Analytics
میری شوہر، بوڑھی ماں اور بہن سے کوئی دشمنی نہیں اگر قتل کردی جائوں تو ذمہ دار کون ہونگے، 6جون 2012کو عاصمہ جہانگیر نے کیا انکشاف کیا تھا – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / میری شوہر، بوڑھی ماں اور بہن سے کوئی دشمنی نہیں اگر قتل کردی جائوں تو ذمہ دار کون ہونگے، 6جون 2012کو عاصمہ جہانگیر نے کیا انکشاف کیا تھا

میری شوہر، بوڑھی ماں اور بہن سے کوئی دشمنی نہیں اگر قتل کردی جائوں تو ذمہ دار کون ہونگے، 6جون 2012کو عاصمہ جہانگیر نے کیا انکشاف کیا تھا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر آج 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ،نجی ٹی وی چینلز پر ان کے حوالے سے ماضی کی یادیں تازہ کی جارہی ہیں ،انہی میں سے ایک ان کی 6 جون 2012کی وہ پریس کانفرنس ہے جو عرصہ دراز تک موضوع بحث رہی ۔جس میں ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے سیکیورٹی اداروں نے اعلٰی سطح پر ان کے قتل کا منصوبہ تیار کیا ہے تاہم

وہ اس سے خوفزدہ ہوکر کہیں جانے والی نہیں ہیں۔اگر ان کو قتل کردیا جائے تو ان بارے میں اس کوئی ابہام پیدا نہ کیا جائے کہ ان کو کسے نے مارا ہے۔عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ان کے قتل کا منصوبہ کسی خاتون یا غیر ریاستی عناصر نہیں بلکہ بقول ان کے ریاست کی سیکیورٹی اداروں نے اعلی سطح پر تیار کیا جو لیک ہوا ہے۔ان کے بقول ان کی اپنے شوہر، بوڑھی ماں یا پھر بہن سے کوئی دشمنی نہیں ہے اس لیے سب کو معلوم ہونا چاہئے کس نے ان کی جان لی ہے۔