Web
Analytics
عاصمہ جہانگیر کی وفات پر زید حامدکے سوشل میڈیا پر بیان نےبحث چھڑ دی، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / عاصمہ جہانگیر کی وفات پر زید حامدکے سوشل میڈیا پر بیان نےبحث چھڑ دی، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

عاصمہ جہانگیر کی وفات پر زید حامدکے سوشل میڈیا پر بیان نےبحث چھڑ دی، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر قانون دان عاصمہ جہانگیر آج لاہور میں انتقال کر گئی ہیں جس کے بعد ملک بھر میں سیاسی و سماجی شخصیات ان کے انتقال پر اظہار افسوس کر رہے ہیں لیکن ایسے لمحے میں تجزیہ نگار زید حامد نے سوشل میڈیا پر ایسا بیان جاری کیاہے جس نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ زید حامد کے سوشل میڈیا پیجز پر جاری پیغام پر انہوں نے عاصمہ جہانگیر کی وفات پر کہا ہے کہ ”بھارت نے آج اپنا ایک اہم اثاثہ کھو دیا اور پاکستان سے آج ایک غدار کا خاتمہ ہوا۔غداد کی بیٹی جس نے مشرقی پاکستان

توڑنے میں ’را‘ کی مدد کی جس کی بناء پر عاصمہ شیرازی کو بنگلہ دیش میں انعام بھی دیا گیا۔ اپنی ساری زندگی وہ اسلام، پاکستان اور پاک فوج کیخلاف لڑتی رہیں۔ شکر الحمد للہ آج پاکستان کے بڑے دُشمن کو اللہ نے اپنے پاس بلا لیا“۔ زید حامد کے اس بیان کے بعد عوام نے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا ہے ۔ عوام کی اکثریت کے مطابق عاصمہ جہانگیر کے انتقال کے بعد ان کے اعمال اللہ دیکھے گا ۔ وفات کے بعد ان پر ایسی تنقید کرنا درست نہیں جبکہ کچھ لوگ زید حامد کے اس بیان کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔