Web
Analytics
خیبرپختونخواہ کی ’’مثالی ‘‘پولیس کا کارنامہ، 14 سالہ بچے کو کس الزام میں کئی روز تک تھانے میں بند رکھا، بے گناہ کا جرم کیا نکلا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / خیبرپختونخواہ کی ’’مثالی ‘‘پولیس کا کارنامہ، 14 سالہ بچے کو کس الزام میں کئی روز تک تھانے میں بند رکھا، بے گناہ کا جرم کیا نکلا

خیبرپختونخواہ کی ’’مثالی ‘‘پولیس کا کارنامہ، 14 سالہ بچے کو کس الزام میں کئی روز تک تھانے میں بند رکھا، بے گناہ کا جرم کیا نکلا

پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور میں عدالت نے 14سالہ بچے کو جیل بھیج دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے پشاور میں ایک 14سالہ بچے کو جیل بھیج دیا ہے۔اس 14سالہ بچے پر آوارہ گردی کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔بچے نے عدالت کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کئی روز تک حوالات میں رکھا گیا اور اس کے بعد آوارہ گردی کا الزام لگا دیا گیا ۔بچے نے عدالت کو بیان دیا کہ مجھے مختلف تھانوں میں رکھا گیا اور اب مجھے پشتخرہ

تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔عدالت نے اس 14 سالہ بچے کو جیل منتقل کر دیا ہے۔بچے نے عدالت کو بیان دیا ہے کہ پولیس مجھے جیل میں مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتی رہی۔تاہم اب عدالت نے اس کمسن بچے کو جیل منتقل کر دیا ہے۔14سالہ بچے کو اتنے روز تک تھانے میں رکھنے پر کے پی کے کی مثالی پولیس کی کاردگرگی پر بھی سوالیہ نشان اٹھ گیا ہے کہ کیا اتنے چھوٹے بچے کو کئی روز تک جیل میں رکھنا درست ہے۔