Web
Analytics
’’فاروق ستار جھوٹے ، بے ایمان، پارلیمنٹ کے رکن نہیں رہ سکتے‘‘ رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ کرلیا – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / ’’فاروق ستار جھوٹے ، بے ایمان، پارلیمنٹ کے رکن نہیں رہ سکتے‘‘ رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ کرلیا

’’فاروق ستار جھوٹے ، بے ایمان، پارلیمنٹ کے رکن نہیں رہ سکتے‘‘ رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا فیصلہ کرلیا

کراچی(نیوز ڈیسک) ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کنوینئرمتحدہ فاروق ستار کیخلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے، فاروق ستار دھوکہ دہی اورفراڈ کے بعد فاروق ستار صادق اور امین نہیں رہے،جھوٹا اور بے ایمان شخص پارلیمنٹ کارکن نہیں بن سکتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان فارو ق ستار کیخلاف کھل کرسامنے آگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے

ارکان نے فاروق ستار کیخلاف آرٹیکل 62،63 کی خلاف پرعدالت میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کا کہناہے کہ فاروق ستار نے دھوکہ دہی سے پارٹی آئین تبدیل کیا۔ دھوکہ دہی اورفراڈ کے بعد فاروق ستار صادق اور امین نہیں رہے۔جھوٹا اور بے ایمان شخص پارلیمنٹ کارکن نہیں بن سکتا۔ رابطہ کمیٹی کے رکن نے مزید کہا کہ فاروق ستار کی نااہلی سے متعلق تمام شواہد عدالت میں پیش کریں گے۔