Web
Analytics
اب ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے سینیٹرز بھی صاد ق سنجرانی کو ہی ووٹ دینگے،جہانگیر ترین نے اپنا جادو چلا دیا، حکومت کی بڑی پریشانی ختم کردی – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / اب ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے سینیٹرز بھی صاد ق سنجرانی کو ہی ووٹ دینگے،جہانگیر ترین نے اپنا جادو چلا دیا، حکومت کی بڑی پریشانی ختم کردی

اب ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے سینیٹرز بھی صاد ق سنجرانی کو ہی ووٹ دینگے،جہانگیر ترین نے اپنا جادو چلا دیا، حکومت کی بڑی پریشانی ختم کردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کسانوں کیلئے ایک ہفتے میں کپاس کی قیمت مقرر کردیں گے، یقین دلاتا ہوں کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ہی ہوں گے، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد بے معنی ہے، ن لیگ ،پی پی سینیٹرز بھی صادق سنجرانی کو ہی ووٹ دی گے، کیونکہ صادق سنجرانی کا تمام سینیٹرز کے ساتھ اچھا برتاؤہے۔انہوں نے آج ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد بے معنی ہے اس میں پی ٹی آئی کامیاب ہوگی ۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینٹ

کے کام کو پیپلزپارٹی اورن لیگ کے سینیٹرز بھی سراہتے ہیں شبلی فرازروایت کے تحت فضل الرحمان کے پاس گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ شبلی فرازروایت کےتحت فضل الرحمان کے پاس گئے، شبلی فرازاوروزیراعلیٰ کو مولانا کے پاس نہیں جاناچاہیے تھا۔جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ لودھراں میں سیکرٹریٹ بنانے کی بات کبھی نہیں کی جبکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کہاں بنے کچھ نہیں کہہ سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ سفید مکھی کی تعداد پچھلے سال کی نسبت کم ہے، محکمہ زراعت ادویات کیلئے کام کررہا ہے۔کپاس کی قیمت سب سے اہم بات ہے۔ہماری وزارت خزانہ سے بات چیت مکمل ہورہی ہے،ہم ای سی سی کے پاس ایک ٹارگٹ قیمت لیکر جائیں گے۔ میرا خیال ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر کپاس کی فی من قیمت مقرر ہوجانی چاہیے، اس سے کسانوں کو حوصلہ ملے گا۔اس وقت چار ہزار قیمت ہے ، اگر چار ہزار قیمت برقرار رکھی گئی تو کاشتکاروں کو اچھا منافع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے کسانوں کو پانی فراہم کرنے کی بات بھی کی ہے۔کپاس کے کاشتکاروں کو ٹیل تک پانی ملا۔ بہت سالوں پر پی ٹی آئی کی حکومت نے زراعت پر توجہ دی ہے۔اس لیے رواں سال کپاس کی پیداوار پچھلے سال کی نسبت بہت اچھی ہوگی ، جس سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔کپاس کی آئندہ دوتین سال میں بہترورائٹی آنے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کپاس کی ورائٹی کو جلدازجلد کاشتکار تک کیسے پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ٹارگٹ کے مطابق رواں سال 15ملین کو حاصل کریں گے۔ہم نے ایک ٹاسک فورس بھی بنائی ہے،آئندہ چھ ہفتے بہت اہم ہیں۔