Web
Analytics
چوہدری نثار کی جارحانہ حکمت عملی، مسلسل پارٹی پالیسیوںاور مریم نواز پر تنقید، صحافی کے سوال پر نواز شریف کا حیرت انگیز جواب – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / چوہدری نثار کی جارحانہ حکمت عملی، مسلسل پارٹی پالیسیوںاور مریم نواز پر تنقید، صحافی کے سوال پر نواز شریف کا حیرت انگیز جواب

چوہدری نثار کی جارحانہ حکمت عملی، مسلسل پارٹی پالیسیوںاور مریم نواز پر تنقید، صحافی کے سوال پر نواز شریف کا حیرت انگیز جواب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چوہدری نثار کی جارحانہ حکمت عملی اور مسلسل لگائے جانے والے الزامات پر نواز شریف نے خاموشی اختیار کیے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے تنقیدی توپوں کا رخ اپوزیشن جماعتوں کی بجائے اپنی ہی پارٹی کی قیادت کی جانب موڑ رکھا ہے۔چوہدری نثار میڈیا پر آ کر کھل کر پارٹی قیادت کے فیصلوں کیخلاف بغاوت کر چکے ہیں۔ جبکہ چوہدری نثار پارٹی میں مریم نواز کا بطور قائد کردار قبول کرنے سے بھی صاف انکار کر چکے ہیں۔ چوہدری نثار کی اس جارحانہ حکمت

عملی نے ن لیگ کی قیادت کو شدید پریشانی کا شکار کر رکھا ہے۔ تاہم اعلی قیادت کی جانب سے تاحال چوہدری نثار کے کسی الزام کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔منگل کے روز نیب عدالت میں پیشی کے بعد جب ایک صحافی نے نواز شریف سے چوہدری نثار کے الزامات اور جارحانہ حکمت عملی کے حوالے سے سوال کیا تو سابق وزیراعظم نے معنی خیز انداز میں مسکراتے ہوئے سوال کا جواب نہیں دیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے فی الحال چوہدری نثار کی جارحانہ حکمت عملی اور مسلسل لگائے جانے والے الزامات پر خاموشی اختیار کیے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔