Web
Analytics
کُرسی پر رہنا ہے تو کام کرنا ہوگا، وزیراعظم نے وزارتوں میں بہتری کیلئے وزراء کوسخت ہدایات کردیں، مزید ٹاسک سونپ دیئے گئے – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / کُرسی پر رہنا ہے تو کام کرنا ہوگا، وزیراعظم نے وزارتوں میں بہتری کیلئے وزراء کوسخت ہدایات کردیں، مزید ٹاسک سونپ دیئے گئے

کُرسی پر رہنا ہے تو کام کرنا ہوگا، وزیراعظم نے وزارتوں میں بہتری کیلئے وزراء کوسخت ہدایات کردیں، مزید ٹاسک سونپ دیئے گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں میں بہتری لانے کے لیے نئے ٹاسک سونپ دئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری کے لیے وزارتوں سے متعلقہ مختلف ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔ان وزارتوں میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ داخلہ، وزارتِ توانائی، وزارتِ پٹرولیم، وزارتِ ہوابازی ،وزارتِ ہوابازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت، نیشنل ہیلتھ سروسز اور وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسوس ڈویلپمنٹ ہیں۔اس حوالے سے پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے جامع ٹاسکنگ دستاویز وزارتوں کو ارسال کردی گئی ہیں۔ ٹاسکنگ دستاویز میں نشاندہی

کیے جانے والے اقدامات کا مقصد سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانا ہے۔وزارتوں کو دئے جانے والے اہم اہداف میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اسپتالوں کو ضروری سامان اور آلات کی فراہمی کو یقینی بنانا، ائیر پورٹس پر عوا کےلئے بہتر انتظامات کو یقینی بنانا، ہوم ایکسس ہیلپ لائن کا قیام ، پمز اور پولی کلینک کی اسٹینڈرڈائزیشن کا جامع پلان ، تمام کالجز میں آن لائن داخلوں کا نظام، اسکول کی سطح پر ڈومیسائل کی فراہمی، گڈ سٹیزن کور کاقیام، ائیرپورٹس پر بزرگوں اور معذورافراد کو سہولیات کی فراہمی اور بجلی کے کنکشن کے حصول کے طریقہ کار کو سہل بنانا وغیرہ جیسے اقدامات شامل ہیں۔وزارتوں کو دیئے گئے ان اہداف کومکمل کرنے کی مدت3اور 6ماہ ہے ، جس کے بعد ہر وزارت ان اہداف کے حوالے سے اپنی کارکردگی رپورٹ وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد ہی ریاستی اداروں کو بہتر بنانے ، کرپشن کا خاتمہ کرنے اور عوام کی بھلائی کے لیے وزارتوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا عہد کیا تھا جس کو پورا کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔