Web
Analytics
ن لیگ کو بڑا جھٹکا، اہم رہنما نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / ن لیگ کو بڑا جھٹکا، اہم رہنما نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

ن لیگ کو بڑا جھٹکا، اہم رہنما نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

کراچی(نیوز ڈیسک )ایک زرداری سب پر بھاری ، پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ اڑا لی۔مسلم لیگ ن کوہاٹ کے ضلعی صدر فرہاد خٹک نے مسلم لیگ ن سے بغاوت کرتے ہوئے پیپپلز پارٹی میں شرکت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایک طرف تو مسلم لیگ ن پنجاب میں لودھراں کا ضمنی الیکشن جیتنے کے بعد خوشی سے نہال ہوئے جا رہی ہے تو دوسری جانب دوسرے صوبوں میں مسلم لیگ ن کی گرفت کمزور سے کمزور تر ہوتی جا رہی

ہے۔حال ہی میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ اڑا لی۔خیبر پختونخواہ میں مسلم لیگ ن کوہاٹ کے ضلعی صدر فرہاد خٹک نے مسلم لیگ ن سے بغاوت کرتے ہوئے پیپپلز پارٹی میں شرکت اختیار کر لی۔شمولیت کے موقع پر آصف زرداری سمیت پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے فرہاد خٹک کو خوش آمدید کہا۔اسی موقع پر خیبر پختونخواہ سے ہی عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما ساجدہ خٹک نے بھی پیپلز پارٹی میں شرکت کا اعلان کر دیا۔