Web
Analytics
خواتین نے وہ کام کیا جو انکے ذمہ تھا ہی نہیں ، عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ غیر شرعی قرار،عورتوں کے کھلے آسمان تلے مردوں کے شانہ بشانہ شرکت پر پاکستان کے معروف علمائے دین نے فتویٰ جاری کردیا – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / خواتین نے وہ کام کیا جو انکے ذمہ تھا ہی نہیں ، عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ غیر شرعی قرار،عورتوں کے کھلے آسمان تلے مردوں کے شانہ بشانہ شرکت پر پاکستان کے معروف علمائے دین نے فتویٰ جاری کردیا

خواتین نے وہ کام کیا جو انکے ذمہ تھا ہی نہیں ، عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ غیر شرعی قرار،عورتوں کے کھلے آسمان تلے مردوں کے شانہ بشانہ شرکت پر پاکستان کے معروف علمائے دین نے فتویٰ جاری کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)علمائے کرام نے عاصمہ جہانگیر کی مخلوط نماز جنازہ کو غیر شرعی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح نماز جنازہ ادا کرنے کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔پاکستان کے ایک مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق علمائے کرام کا کہنا تھا کہ غیر شرعی فعل کی ذمہ داری نماز جنازہ کی امامت کرنے والے اور نماز جنازہ کا اہتمام کرنے والے افراد پر عائد ہوتی ہے۔ جامعہ نعیمیہ لاہور کے مہتمم اور معروف عالم دین ڈاکٹر علامہ راغب حسین نعیم کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے نماز جنازہ میں شرکت کرنا فرض ہے نہ واجب۔ نماز جنازہ میں

ریک ہونے والی عورتوں نے ایک ایسا کام کیا ہے جو خواتین کے ذمہ تھا ہی نہیں۔ اس طرح کھلے میدان میں بے پردہ شریک ہو کر انتہائی غیر شرعی فعل سر انجام دیا ہے۔ ڈاکٹر علامہ راغب حسین نعیمی کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ کا اہتمام کرنے والوں کو پہلے سے علم تھا کہ نماز جنازہ کے موقع پر خواتین بھی آئیں گی تو انہیں اس کا الگ سے اہتمام کرنا چاہئے تھا۔ حیدر فاروق مودودی کوئی عالم دین نہیں۔ حافظ کاظم رضا نقوی نے کہا کہ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والی ان خواتین وکلا اور انسانی حقوق کی کارکنوں نے اپنی ساتھی رہنما کے انتقال پر تعزیت اور اظہار افسوس کیلئے لازمی آنا تھا تو وہ ان کے گھر جا کر تعزیت کرتیں۔ اس طرح نماز جنازہ کی ادائیگی کی اسلام میں اجازت ہے اور نہ کسی طور پر بھی ایسے نماز جنازہ کو غیر شرعی قرار دیا جا سکتا ہے۔ مولانا عبدالوہاب روپڑی کا اس بارے میں کہنا تھا کہ شرعی لحاظ سے خواتین کا نماز جنازہ پرھنا غیر شرعی نہیں ہے لیکن جس طرح عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ کا جو منظر تھا وہ مکمل خلاف شریعت کام تھا۔ ملک کی معروف قانون دان و سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ آج لاہور میں قذافی سٹیڈیم سے متصل گرائونڈ میں ادا کر دی گئی ہے ۔ نماز جنازہ جماعت اسلامی کے بانی سید ابولاعلیٰ مودودی ؒ کے جماعت اسلامی سے منحرف صاحبزادے سید حیدر فاروق نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں اہم شخصیات سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں سینئر وکلا ، چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اور سیاستدانوں نے بھی شرکت کی۔ عاصمہ جہانگیر کونماز جنازہ کے بعد لاہور کے کسی قبرستان کے بجائے بیدیاں روڈ پر واقع ان کے فارم ہائوس میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔ عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ کے موقع پر دیکھنے میں آیا ہے کہ نماز جنازہ میں خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں اور انہوں نے عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ بھی مردوں کے شانہ بشانہ ادا کی ۔