Web
Analytics
حسن حسین نواز کی گرفتاری کی تیاریاں، کھلبلی مچ گئی – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / حسن حسین نواز کی گرفتاری کی تیاریاں، کھلبلی مچ گئی

حسن حسین نواز کی گرفتاری کی تیاریاں، کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو گرفتار کیے جانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے بدھ کے روز وزارت داخلہ کو خصوصی خط تحریر کیا گیا۔ خط میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز، ان کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز اور داماد محمد صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا درخواست کی گئی ہے۔نیب نے یہ درخواست رواں ماہ کے آخر تک نیب کیسز کے فیصلے

سنائے جانے کے پیش نظر کی ہے۔ جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کے ملک سے فرار ہونے کے خدشے کے پیش نظر بھی ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی گئی ہے۔ جبکہ نیب نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو گرفتار کرنے کیلئے بھی غور شروع کردیا ہے۔ حسن اور حسین نواز کا نام پہلے مرحلے میں ای سی ایل میں ڈالا جائے گا۔ جبکہ بعد ازاں پاکستان واپس آنے کی صورت میں نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں کو فوری گرفتار کر لیا جائے گا۔