Web
Analytics
پنجاب پولیس نے ریکارڈ قائم کردیا، جعلی پولیس مقابلوں میں اب تک کتنے لوگ مار ڈالے، چونکادینے والے انکشافات – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / پنجاب پولیس نے ریکارڈ قائم کردیا، جعلی پولیس مقابلوں میں اب تک کتنے لوگ مار ڈالے، چونکادینے والے انکشافات

پنجاب پولیس نے ریکارڈ قائم کردیا، جعلی پولیس مقابلوں میں اب تک کتنے لوگ مار ڈالے، چونکادینے والے انکشافات

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس نے پولیس مقابلوں کا ریکارڈ بنا ڈالا۔پنجاب پولیس نے ایک سال میں 244 لوگ پولیس مقابلوں میں مار ڈالے ، قصور پولیس مقابلوں میں سر فہرست ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں پولیس مقابلوں کا رحجان بڑھتا چلا جا رہا ہے۔۔پنجاب پولیس نے ایک سال میں 244 لوگ پولیس مقابلوں میں مار ڈالے ، لواحقین نے

انصاف کے لیے دروازہ کھٹکھٹایا تو لواحقین کو صلح کرنے کے لیے مجبور کر دیا گیا۔آئی جی نے تمام آر پی اوز سے پولیس مقابلوں کی تفصیلات مانگ لیں۔قصور میں پولیس مقابلوں کا رحجان سب سے زیادہ ہے۔قصور میں کل 22لوگ پولیس مقابلوں کی بھینٹ چڑھ گئے۔لاہور میں 18، ملتان میں 16 , اوکاڑہ میں 11اور شیخوپورہ میں 6لوگ مار گئے۔