Web
Analytics
علی ترین کو ووٹ خوشی سے نہیں دیا بلکہ کس مجبوری کے تحت دیا، ن لیگ الیکشن کیسے جیتی، حکومتی جماعت نے کیا چال چلی، عمران خان کے تہلکہ خیز انکشافات – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / علی ترین کو ووٹ خوشی سے نہیں دیا بلکہ کس مجبوری کے تحت دیا، ن لیگ الیکشن کیسے جیتی، حکومتی جماعت نے کیا چال چلی، عمران خان کے تہلکہ خیز انکشافات

علی ترین کو ووٹ خوشی سے نہیں دیا بلکہ کس مجبوری کے تحت دیا، ن لیگ الیکشن کیسے جیتی، حکومتی جماعت نے کیا چال چلی، عمران خان کے تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (نیوز ڈیسک) عمران خان کا کہنا ہے کہ علی ترین کو ٹکٹ خوشی سے نہیں مجبوری میں دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن میں اپ سیٹ شکست کے حوالے سے وضاحت کی گئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ علی ترین کو ٹکٹ خوشی سے نہیں مجبوری میں دیا تھا۔ہمارے پاس وقت کم تھا اور علی ترین کے علاوہ حلقے میں اس وقت کوئی دوسرا بہتر امیدوار نہیں تھا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا

کہ صرف 6 ہفتوں کی مہم کے بعد 92 ہزار ووٹ حاصل کر لینا بھی ایک بہت بڑی بات ہے۔ شکست کی وجوہات کے حوالے سے عمران خان کا کہنا ہے کہ لودھراں میں ن لیگ کے بے تحاشہ پیسا لگایا۔ اسی باعث ہماری پارٹی کے کچھ لوگ آخری وقت میں ن لیگ میں شامل ہوگئے۔ اور یہی بات ضمنی الیکشن میں شکست کی وجہ بنی۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل جہانگیر ترین کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست این اے 154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو ن لیگ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔