Web
Analytics
وزیراعظم کا شاہ بحرین سے رابطہ، شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے اہم اعلان کردیا – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / وزیراعظم کا شاہ بحرین سے رابطہ، شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے اہم اعلان کردیا

وزیراعظم کا شاہ بحرین سے رابطہ، شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انھیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔وزیراعظم نے شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے اس کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان اس فیصلے کو یکسر مسترد کرتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری بھارت کو غیر ذمہ دارانہ اقدام کرنے سے روکنے میں کردار ادا کرے۔ان کا کہنا تھا کہ

مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ بھارت کے کسی یکطرفہ فیصلے سے کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کی جاسکتی۔بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بحرین مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ امید ہے تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ خیال رہے اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر پر کئی ملکوں کے حکمرانوں سے رابطہ کر چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہ عمران خان نے محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا ۔دونوں نے گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے خیالات پر گفتگو کی گئی جب کہ خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ کشمیر کے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر وزیراعظم عمران خان اس سے قبل ملائیشیا کے وزیراعظم مہا تیر محمد کو بھی فون کر چکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد کو مقبوضہ کشمیرمیں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے آگاہ کیا۔