Web
Analytics
کشمیر کی مدد کیلئے پاکستان کے پاس جنگ کے سوا کوئی راستہ نہیں، حکومت پاکستان کو اہم پیغام دیدیا گیا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / کشمیر کی مدد کیلئے پاکستان کے پاس جنگ کے سوا کوئی راستہ نہیں، حکومت پاکستان کو اہم پیغام دیدیا گیا

کشمیر کی مدد کیلئے پاکستان کے پاس جنگ کے سوا کوئی راستہ نہیں، حکومت پاکستان کو اہم پیغام دیدیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کشمیر کی مدد کے لیے پاکستان کے پاس جنگ کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کا کہنا ہے کہ پہلے جو کشمیری علحیدگی پسند نہیں تھے وہ بھی اب علیحدگی پسند ہو گئے ہیں۔کشمیر پر ہماری پالیسی سیاست سے بالاتر ہوکر بنائی جانی چاہئیے،سلامتی کونسل جیسے ادارے عالمی طاقتوں کے ٹولز ہیں جو پہلے ہی انڈیا کے ہمنوا ہیں۔تمام سیاسی قائدین کو پارٹی لائنز سے اوپر اٹھ کر دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑنا چاہئیے۔اسی حوالے سے تجزیہ نگار سلیم صافی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی مدد کے لیے پاکستان کے پاس جنگ کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔پاکستان ڈپلومیسی کے ذریعے سے عالمی برادری کی توجہ کشمیر کی جانب مبذول کروا سکتا ہے۔لیکن موجودہ صورتحال میں بظاہر یہ ممکن نہیں لگ رہا۔

دوسرا طریقہ کچھ دو اور کچھ لو کا ہو سکتا ہے جس کے لیے کچھ عالمی اور ریجنل کھلاڑی کام بھی کر رہے ہیں۔لیکن ایسا حل نہ تو کشمیریوں اور نہ ہی پاکستان کو قابل قبول ہے۔تیسرا حل یہی ہے کہ پاکستان غیرت کا مظاہرہ کرے اور کشمیر کے لیے ہندوستان سے جنگ کرے۔اگر کشمیر ستر سال سے پاکستان کے لیے لٹتے رہے تو ہم بھی ان کی خاطر لڑ مر سکتے ہیں۔جب کہ سینئر صحافی مظہر عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ستر برسوں میں دنیا کے سامنے پاکستان کا مقدمہ صحیح طریقے سے نہیں لڑا۔ماضی میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں ہوتی رہیں۔ہم نے اب تک کشمیر کا مقدمہ بہت کمزور انداز میں لڑا ہے۔پاکستان اس مسئلہ پر مضبوط پالیسی بنا کر دنیا سے اپنی بات منوا سکتا ہے۔کشمیر پر پاکستان کا مقدمہ مضبوط ہے وکیل مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔