Web
Analytics
حمزہ برائے مہربرانی بھارت کو بتائیں کہ ہم پہلے ہی عدنان سمیع کو ۔۔۔! حمزہ علی عباسی کو آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دینے پر عامر لیاقت کی بھارتی میڈیا پر دلچسپ تنقید – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / حمزہ برائے مہربرانی بھارت کو بتائیں کہ ہم پہلے ہی عدنان سمیع کو ۔۔۔! حمزہ علی عباسی کو آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دینے پر عامر لیاقت کی بھارتی میڈیا پر دلچسپ تنقید

حمزہ برائے مہربرانی بھارت کو بتائیں کہ ہم پہلے ہی عدنان سمیع کو ۔۔۔! حمزہ علی عباسی کو آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دینے پر عامر لیاقت کی بھارتی میڈیا پر دلچسپ تنقید

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بھارت کو عدنان سمیع کو گرفتار کرنے کا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستانی فلمسٹار حمزہ علی عباسی کو آئی ایس آئی کا انڈر کور ایجنٹ قرار دیا تو اس پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ حمزہ برائے مہربانی ارناب گوسوامی کو بتائیں کہ ہم بھارت میں پہلے ہی آئی ایس آئی کے انڈر کور ایجنٹ عدنان سمیع کو بھیج چکے ہیں، لہٰذا پہلے ان کو گرفتار کیا جائے۔خیال رہے کہ خطے کا امن تباہ کرنے والے اور دوستی کے بدلے جارحیت اپنانے والے بھارت نے ہمیشہ ہی پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش کو ٹُھکرایا ہے جس کے بعد بھارت ہمیشہ پاکستان کے

خلاف بیان بازی اور پراپیگنڈہ کرنے میں مصروف رہتا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تو پاکستان کی حکومت کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے بھی بھارت کے اس اقدام کی سختی سے مذمت کی تھی۔جس پر بھارت نے انہی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ اسی پراپیگنڈہ کے تحت ایک بھارتی چینل نے پاکستان کے اداکار اور فلمسٹار حمزہ علی عباسی کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیا اور کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے پر آئی ایس آئی کا ایک انڈر کور ایجنٹ کافی واویلا کر رہا ہے اور جعلی خبریں پھیلا رہا ہے جس پر پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بھارتی میڈیا کی جانب سے آئی ایس آئی کا انڈر کور ایجنٹ قرار دئے جانےکے بعد بھارت کو منہ توڑ جواب دیا تھا اور کہا کہ جنگ کی خواہش رکھنے اور اوورایکٹر ارناب گوسوامی اور اس کے چینل نے محض ریٹنگ حاصل کرنے کے لیے مجھے آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ میں آئی ایس آئی کا کوئی انڈر کور ایجنٹ نہیں ہوں۔ میں فخر سے کہتا ہوں کہ میں آئی ایس آئی کا ایک ایجنٹ ہوں ، ٹھیک ایسے ہی جیسے 200 ملین پاکستانی آئی ایس آئی کے ایجنٹ ہیں۔