Web
Analytics
ہمارا صبر جواب دے رہا ہے ،ہم جو کر سکتے ہیں وہ آپ کے تصور سے باہر ہے،پاک آرمی سے متعلق ویڈیو شیئر کرنے پر فواد چوہدری نے بھارتی میجر کو منہ توڑ جواب دیدیا – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / ہمارا صبر جواب دے رہا ہے ،ہم جو کر سکتے ہیں وہ آپ کے تصور سے باہر ہے،پاک آرمی سے متعلق ویڈیو شیئر کرنے پر فواد چوہدری نے بھارتی میجر کو منہ توڑ جواب دیدیا

ہمارا صبر جواب دے رہا ہے ،ہم جو کر سکتے ہیں وہ آپ کے تصور سے باہر ہے،پاک آرمی سے متعلق ویڈیو شیئر کرنے پر فواد چوہدری نے بھارتی میجر کو منہ توڑ جواب دیدیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھارتی ریٹائرڈ میجر کو منہ توڑ جواب دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم جو کر سکتے ہیں وہ آپ کے تصور سے باہر ہے۔بھارتی اسٹیبلشمنٹ کو آر ایس ایس اور بھارت کی نازی لیڈر شپ کو کچھ عقل دینی چاپئیے۔بطور قوم ہمارا صبر جواب دے رہا ہے۔آپ کی بیوقوفی مزید برداشت نہیں کریں گے۔۔فواد چوہدری اور بھارت کے ریٹائرڈ میجر کے درمیان اس سے قبل بھی ٹویٹر پر لفظی جنگ ہوئی تھی۔گذشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ اور وفاقی وزیر

برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور گالم گلوچ ہوئی جس پر صادق سنجرانی بار بار دونوں ارکان اسمبلی کو بیٹھنے اور چُپ رہنے کی ہدایت کرتے رہے ۔فواد چوہدری کے بولنے پر مشاہد اللہ نے انہیں شٹ اپ کال دیتے ہوئے کہا کہ تمہیں تو میں باندھ کر آیا تھا ، ڈبو۔ جس پر دونوں رہنماؤں میں ایک مرتبہ پھر سے تلخ کلامی ہوئی لیکن کچھ ہی لمحے بعد صادق سنجرانی کے اصرار پر دونوں رہنما خاموش ہو گئے اور غیر پارلیمانی الفاظ کو حذف کروادیا گیا۔لیکن اس تمام صورتحال کا بھارت نے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔اسی حوالے سے بھارت کے ریٹائرڈ میجر اور بھارتی دفاعی تجزیہ نگار گوراو آریا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشاہد اللہ نے وفاقی وزیر کو کتا کہہ کر پکارا ہے اور یہ بھی کہا کہ تمہیں تو میں گھر باندھ کر آیا تھا تم یہاں کیا کر رہے ہو۔بھارتی دفاعی تجزیہ نگار نے پاکستانی پارلیمنٹ میں اراکین کی سیاسی بصیرت کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ اس طرح کے جملوں کا پاکستان کی پارلیمنٹ میں تبادلہ ہوا۔فواد چوہدری وہی وزیر جو مسئلہ کشمیر پر بھارت پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نے اس ٹویٹ پر اپنا ردِ عمل دیا ہے اور کہا ہے کہ مشاہد اللہ میرا مسئلہ ہیں۔اگر انہوں نے میرے ساتھ گالم گلوچ کی تو اس پر ہندو انتہا پسندوں کو خوش ہونے کا موقع مل گیا لیکن اصل بات تو یہ ہے کہ آپکو اصل مسئلے پر کان اور آنکھیں کھلی رکھنی چاہئیے۔