Web
Analytics
عامر لیاقت نے کراچی میں جاری وفاقی حکومت کی صفائی مہم کو ڈرامہ قرار دیدیا، اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے، سنگین الزامات عائدکرڈالے – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / عامر لیاقت نے کراچی میں جاری وفاقی حکومت کی صفائی مہم کو ڈرامہ قرار دیدیا، اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے، سنگین الزامات عائدکرڈالے

عامر لیاقت نے کراچی میں جاری وفاقی حکومت کی صفائی مہم کو ڈرامہ قرار دیدیا، اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے، سنگین الزامات عائدکرڈالے

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی ہی جماعت پر تنقید کر ڈالی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ عید کے موقع پر کراچی میں اتنا گند ڈالا گیا، ان کو علم تھا کہ عید آنے والی ہے اور یہ سب ہونے والا ہے لیکن کسی نے اس سب کی طرف توجہ نہیں دی۔انہوں نے اپنی جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنی جماعت کو مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔ کراچی کا حال دیکھا ہے سب نے ، ہر طرف آلائشوں کے ڈھیر لگے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کیا ہو گا، مجھے صرف اس بات کی فکر ہے۔ میں سچا انسان ہوں، مجھے بلدیاتی انتخابات کی فکر ہے اور مجھے لگتا

ہے کہ وہی ہو گا جو پہلے ہوا تھا۔کوئی کام نہیں کر رہا ، ویسا کام تو بالکل نہیں ہو رہا جیسا ہونا چاہئیے تھا۔ میں خود کراچی کا ہوں، مجھے کیا کیا نہیں پتہ ہو گا۔ یہ لوگ مجھے بھی استعمال نہیں کر رہے۔ انہوں نے اپنے پارٹی رہنما علی زیدی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مجھے سب کچھ پتہ ہے۔ صفائی صرف چار دن کی نہیں ہوتی۔ ایسی صفائی صفائی کم اور ڈرامہ زیادہ لگتی ہے۔شہریوں کے جو اصل مسائل ہیں وہ یہ ہیں کہ آپ اُن کے پاس جائیں اور اُن کا درد سنیں تھوڑی دیر کے لیے۔خیال رہے کہ حکومتی جماعت کے رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ اور اب انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے لیے بھی خدشے کا اظہار کر دیا ہے۔