Web
Analytics
مسئلہ کشمیر پر ہمارا ساتھ چاہتے ہیں تو سارے کرپشن کیسز ختم کردیں ، اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کو بڑی پیشکش کردی – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / مسئلہ کشمیر پر ہمارا ساتھ چاہتے ہیں تو سارے کرپشن کیسز ختم کردیں ، اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کو بڑی پیشکش کردی

مسئلہ کشمیر پر ہمارا ساتھ چاہتے ہیں تو سارے کرپشن کیسز ختم کردیں ، اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کو بڑی پیشکش کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کشمیر کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی سیاست کُھل کر سامنے آ گئی۔ اس حوالے سےسینئرصحافی و تجزیہ کار سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ہم تو کشمیر پر یکجہتی قائم کرنا چاہتے تھے لیکن آپ مخالفین کو پکڑ رہے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ عمران خان صحیح کہہ رہے تھے کہ یہ سارا شور صرف اس لیے ہے کہ کرپشن کے مقدمات آپ ختم کر دیں اور ہم کشمیر کے معاملے پر آپ سے یکجہتی کر لیں گے۔یہ کہاں کی سیاست ہے کہ کرپشن کیسز کو آپ کشمیر کی جدوجہد سے جوڑ رہے ہیں۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ ان کا کہنا ہے کہ آپ کرپشن کے کیس ختم کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں کشمیر کے معاملے پر۔ اس کا صاف اور واضح مطلب یہی ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی کشمیر پر سیاست کر رہے ہیں۔خیال رہے

کہ ملکی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ملک کے اہم سیاسی شخصیات سلاخوں کے پیچھے ہیں۔سابق صدر نواز شریف بھی کوٹ لکھپت جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری منی لانڈرنگ کیس میں قید بھگت رہے ہیں اور نیب کی زیر حراست ہیں۔ دوسری جانب ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی نیب کی زیر حراست ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی اس وقت نیب کی حراست میں ہیں۔ جبکہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر پارلیمنٹ کا بلایا جانے والا مشترکہ اجلاس احتجاج کی نذر ہو گیا تھا جس سے حکومت اور اپوزیشن کی غیر سنجیدگی ظاہر ہوئی اور غیر سنجیدگی پر عوام نے بھی حکومتی نمائندوں اور اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اب سمیع ابراہیم کا دعویٰ ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مسئلہ کشمیر کو کرپشن کیسز سے جوڑ دیا ہے۔