Web
Analytics
بھارتی پنجاب کا وزیراعظم عمران خان کو خط، پاکستا ن سے ایسی درخواست کردی کہ مودی سرکار کے تن بدن میں آگ لگ گئی – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / بھارتی پنجاب کا وزیراعظم عمران خان کو خط، پاکستا ن سے ایسی درخواست کردی کہ مودی سرکار کے تن بدن میں آگ لگ گئی

بھارتی پنجاب کا وزیراعظم عمران خان کو خط، پاکستا ن سے ایسی درخواست کردی کہ مودی سرکار کے تن بدن میں آگ لگ گئی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ یہ خط بھارت کے مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امر یندر سنگھ کی طرف سے لکھا گیا ہے۔خط میں کرتار پور کوریڈور کا کام جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ بھارتی پنجاب کے وزرا سے ملاقات کی درخواست بھی کی گئی ہے۔خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات کشیدہ ہیں جس کی وجہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیا

جانا ہے جبکہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کم کر دیئے ہیں اور بھارتی سفیر کو پاکستان سے واپس بھیجا جاچکا ہے جبکہ ریل اور بس کے رابطے بھی منقطع کردیئے گئے ہیں، تناوَ کے اس ماحول کے باوجود پاکستان کی طرف سے کرتارپور راہداری کی تعمیر جاری ہے اور اب بھارت کے مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امر یندر سنگھ کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کو ملاقات کرنے کی درخواست کا خط لکھا گیا ہے۔