Web
Analytics
پاکستان کی شہری آباد پر حملے کے بعدپاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارتی فوج کے افسر سمیت متعدد اہلکاروں کو جہنم واصل کردیا، 2بنکر بھی تباہ – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / پاکستان کی شہری آباد پر حملے کے بعدپاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارتی فوج کے افسر سمیت متعدد اہلکاروں کو جہنم واصل کردیا، 2بنکر بھی تباہ

پاکستان کی شہری آباد پر حملے کے بعدپاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارتی فوج کے افسر سمیت متعدد اہلکاروں کو جہنم واصل کردیا، 2بنکر بھی تباہ

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا موثر جواب دیتے ہوئے ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجیوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا اور 2 بنکرز بھی تباہ کردیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی سیکٹر میں بھارت کی جانب کی گئی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا موثر جواب دیا۔انہوں نے بتایا کہ بھارت فائرنگ سے ایک 7 سالہ بچے سمیت 3 شہری شہید ہوگئے تھے، جس پر پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجیوں کو ہلاک، متعدد کو زخمی اور 2 بنکرز

کو تباہ کردیا۔خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے 18 اگست کو لائن آف کنٹرول پر کی گئی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 بزرگ شہری شہید ہوئے تھے جبکہ ایک 7 سالہ بچہ زخمی ہوا تھا، جو بعد ازاں شہید ہوگیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی علاقائی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے۔پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے اور اپنی افواج کو جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرے۔ یاد رہے کہ بھارتی فوج نے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی پر گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں کئی شہری اور فوجی جوان شہید ہوچکے ہیں۔