Web
Analytics
پاکستانیوں کی نئی بھابھی سامعہ آرزو کی میڈیا سے پہلی گفتگو، حسن علی سے تعلق کب اور کیسے قائم ہوا، سب کچھ بتادیا – Lahore TV Blogs
Home / کھیل / پاکستانیوں کی نئی بھابھی سامعہ آرزو کی میڈیا سے پہلی گفتگو، حسن علی سے تعلق کب اور کیسے قائم ہوا، سب کچھ بتادیا

پاکستانیوں کی نئی بھابھی سامعہ آرزو کی میڈیا سے پہلی گفتگو، حسن علی سے تعلق کب اور کیسے قائم ہوا، سب کچھ بتادیا

دوبئی(نیوز ڈیسک)حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے پہلی بار میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سامعہ آرزو کا کہنا تھا کہ مجھے کرکٹ کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ کرکٹ دیکھنے کا شوق نہیں صرف حسن میں کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم جاتی تھی۔ی بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ جب سے وہ حسن علی سے ملی تب سے ہی انہوں نے میچ دیکھنا شروع کیا اور میچ کے دوران بھی ان کا فوکس صرف حسن علی پر ہوتا تھا۔سامعہ آرزو نے کہا کہ میرے اہل خانہ نے اس چیز کو بہت مثبت لیا ۔میں میڈیا اور لوگوں کا بھی بہت شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے ہمارے رشتے کو بہت مثبت انداز میں پیش

کیا کیا۔ میں ان تمام لوگوں کی بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہم دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پاکستان اور بھارت میں موجود لوگوں کی شکرگزار ہوں جنہوں نے انہیں اتنا پیار دیا۔۔یاد رہے کہ گذشتہ روز قومی کرکٹر حسن علی کے بھارتی دوشیزہ سامعہ خان سے نکاح کی تقریب دبئی کے فائیو اسٹار اٹلانٹس ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں دلہا اور دلہن دونوں کے دوست احباب نے شرکت کی۔ قومی کرکٹر حسن علی کے نکاح کی تقریب میں حسن علی کے دوست قومی کرکٹر شاداب خان سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔نکاح کے موقع پر قومی کرکٹر حسن علی نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل کھیل رہا ہوں اور ٹرافی تھوڑی دیر بعد ملے گی۔ سٹار کرکٹر نے کہا کہ آپ میرے چہرے پر دیکھ سکتے ہیں کہ میں کتنا گھبرا یا ہوا ہوں، یہ ایک چیلنج ہے، پہلی مرتبہ اپنی بیوی کے والدین سے ملنا ہے ۔ پتہ نہیں وہ میرے بارے میں کیا سوچیں گے اور کیا نہیں، یہ بہت عجیب سے لمحات ہیں۔لیکن میں خوش ہوں کہ میں نے جسے چاہا اُسی سے شادی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا آج نکاح ہے اور کل ولیمہ بھی یہیں ہو گا اور پھر پاکستان جا کر دوبارہ ولیمہ کی تقریب منعقد کروں گا جس میں دوستوں اور کرکٹ ٹیم کے ممبرز کو مدعو کیا جائے گا۔ قومی کرکٹر حسن علی اور ان کی نوبیاہتا دلہن سامعہ خان کو رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد سے ہی مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔