Web
Analytics
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت،امریکہ نے مودی سرکار کیخلاف پہلا ایکشن لے لیا – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت،امریکہ نے مودی سرکار کیخلاف پہلا ایکشن لے لیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت،امریکہ نے مودی سرکار کیخلاف پہلا ایکشن لے لیا

ٹیکساس (نیوز ڈیسک) امریکی ہاوس آف ٹیکساس میں فرینڈز آف کشمیر گروپ کی مقبوضہ کشمیر نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف قرارداد جمع کرائی ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہاوس آف ٹیکساس کے نمائندگان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ ملکر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ریاستی نمائندہ ٹیزی میزا نے کہا ہے کہ فرینڈز آف کشمیر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے شانہ بشانہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن لانا فرینڈز آف کشمیر نے اپنا مشن بنالیا ہے۔ہر فرقہ احترام اور اس کی زندگی کا

تحفظ ضروری ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت شدید انسانی بحران ہے۔جس کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ضروری ہے۔امریکی ہاوس آف ٹیکساس میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فرینڈز آف کشمیر اقوام متحدہ اور تمام جمہوریت پسندوں سے تنازعہ کشمیر کے اثرات اور وہاں انسانی زندگیوں کو بچانے کا مطالبہ کرتی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف رنگ نسل اور قومیت سے بالاتر ہوکر آواز اٹھائی جائے۔ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک مرتبہ پھر سے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر انتہائی پیچیدہ مسئلہ ہے۔ وہاں مسلمان اور ہندو دونوں بستے ہیں مگر ان کی آپس میں نہیں بنتی تاہم میں کوشش کر رہا ہوں کہ اس مسئلے کا جلد از جلد حل نکالا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے پر میں نے پاکستانی اور بھارتی ہم منصب سے بات کی ہے جبکہ اس سلسلے میں اگلے ہفتے نریندر مودی سے ملوں گا۔ہفتے کوفرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیساتھ اس معاملے کو اُٹھاؤں گا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں بھرپور کوشش کروں گا کشمیر پر پاک بھارت کے درمیان ثالثی ہوجائے۔