Web
Analytics
مودی جلد بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کا اعلان کرسکتا ہے ،بھارتی وزیراعظم کے مسلمانوں کیخلاف ناپاک عزائم بے نقاب ہوگئے – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / مودی جلد بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کا اعلان کرسکتا ہے ،بھارتی وزیراعظم کے مسلمانوں کیخلاف ناپاک عزائم بے نقاب ہوگئے

مودی جلد بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کا اعلان کرسکتا ہے ،بھارتی وزیراعظم کے مسلمانوں کیخلاف ناپاک عزائم بے نقاب ہوگئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مودی جلد بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کا اعلان کرسکتا ہے،پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کیلئے بھارت پلواما کی طرح کچھ اور واقعات کرا سکتا ہے،باخبر ہونے کے باوجود کشمیر میں جوہوا برا ہوا،ہمیں جو کچھ کرنا چاہئے تھا افسوس وہ ہم نہیں کرسکے ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورکشمیر امور اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مودی کا الیکشن کمپین میں وعدہ تھا کہ وہ کشمیر کا حیثیت بدلے گا،ویلیج ڈیفنس پروگرام کے تحت مسلم آبادی کو ختم کرنا تھا،مودی کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے،ان سب کے باوجود پاکستان کیوں قبل ازوقت کوئی اقدام نہیں اٹھا سکا ۔انھوں نے کہا کہ ملک اب جب بھارت کشمیر کی حیثیت بدل

چکا ہے پھر بھی ہم وہ کچھ نہ کرسکے جو کرناچاہئے تھا،ہم سیکورٹی کونسل کی اجلاس کو بہت بڑا کارنامہ قرار دے رہے ہیں،سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کو کیا ملا جس پر ہم خوشیاں منا رہے ہیں کیا سیکیورٹی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کیا ہے کہ خوش ہو ۔ سینیٹر رحمان نے کہا کہ ملک سیکورٹی کونسل کا اجلاس چائنہ کے مرہون منت ہے جس کے ہم مشکور ہیں، بھارت نے ایف اے ٹی ایف سے پاکستان کیخلاف مہم شروع کی،میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ مودی جلدی بابری مسجد کی جگہ مندر بنائے گا،پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کیلئے بھارت پلواما کی طرح کچھ اور واقعات کرا سکتا ہے،حکومت فوری طور پر مودی کے جرائم کیخلاف انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں جائے،مودی معصوم مسلمانوں کے قاتل ہیں جسکا نام پہلے دنیا کی پہلے دس دہشت گردوں میں تھا۔