Web
Analytics
بھارت اپنے تمام ہتھیار استعمال کرلے تب بھی پاکستان کے ہتھیار بچ جائینگے، ہمارے پاس اتنے ہتھیار ہیں کہ بھارت کو کئی مرتبہ نیست ونابود کیاجاسکتا ہے، پاکستان نے وارننگ دیدی – Lahore TV Blogs
Home / اہم خبریں / بھارت اپنے تمام ہتھیار استعمال کرلے تب بھی پاکستان کے ہتھیار بچ جائینگے، ہمارے پاس اتنے ہتھیار ہیں کہ بھارت کو کئی مرتبہ نیست ونابود کیاجاسکتا ہے، پاکستان نے وارننگ دیدی

بھارت اپنے تمام ہتھیار استعمال کرلے تب بھی پاکستان کے ہتھیار بچ جائینگے، ہمارے پاس اتنے ہتھیار ہیں کہ بھارت کو کئی مرتبہ نیست ونابود کیاجاسکتا ہے، پاکستان نے وارننگ دیدی

لاہور (نیوز ڈیسک)بھارت اپنے تمام ہتھیار استعمال کرلے تب بھی پاکستان کے ہتھیار بچ جائیں گے، جنرل (ر) نعیم خالد لودھی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اتنی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں جن سے بھارت کو ایک مرتبہ نہیں بلکہ کئی مرتبہ نیست و نابود کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ کار اور سابق فوجی افسر جنرل (ر) نعیم خالد لودھی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مودی سرکار کو وارننگ دی گئی ہے۔جنرل (ر) نعیم خالد لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت سے زیادہ اور اتنی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں کہ بھارت کو ایک سے زائد مرتبہ تباہ کیا جا سکتا ہے۔ جنرل (ر)

نعیم خالد لودھی کہتے ہیں کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے اور تمام ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کی تو تب بھی پاکستان کے پاس اتنے ہتھیار بچ جائیں گے کہ ان سے بھارت کو ایک مرتبہ نہیں بلکہ کئی مرتبہ نیست و نابود کیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب معروف دفاعی تجزیہ کار زید حامد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت جنگ کی تیاریاں مکمل کیے بیٹھا ہے۔ زید حامد کا کہنا ہے کہ بھارت نا صرف لائن آف کنٹرول کے محاذ پر جنگ چھیڑنا چاہتا ہے، بلکہ اب پنجاب کی ورکنگ باونڈری پر بھی جنگ چھیڑنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ زید حامد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان پنجاب کے ساتھ ملحقہ سرحد پر بھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ کرنے سمیت اپنی فوج کو متحرک کرنا شروع کر دیا ہے۔جبکہ بھارت بھاری ہتھیار بھی پنجاب کی سرحد پر پہنچا رہا ہے۔ ان ہتھیاروں میں ٹینک بھی شامل ہیں۔ زید حامد کا کہنا ہے کہ بھارت 5 اگست کو کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرکے پہلے ہی ہم پر جنگ مسلط کر چکا ہے۔ بھارت منصوبہ بندی کیے بیٹھے ہے کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے گا اور آزاد کشمیر پر قبضے کی کوشش کرے گا۔ زید حامد کہتے ہیں کہ اس تمام صورتحال میں ہمیں نرم رویہ اختیار کرنے کی بجائے جارح حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ اس سے قبل کہ بھارت ہم پر حملہ کرے، ہمیں خود ہی مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور معصوم مسلمانوں کی مدد کرنا ہوگی۔ ہمیں امریکا اور ایف اے ٹی ایف سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ افغانستان کے مسئلے کے معاملے پر ہم امریکا کو اپنی بات ماننے پر مجبور کر سکتے ہیں۔