Web
Analytics
جینو سائیڈ واچ نے کشمیر میں نسل کشی سے متعلق الرٹ جاری کردیا،اقوام متحدہ اور دنیا بھرکے ممالک سے بڑامطالبہ کردیا – Lahore TV Blogs
Home / انٹرنیشنل / جینو سائیڈ واچ نے کشمیر میں نسل کشی سے متعلق الرٹ جاری کردیا،اقوام متحدہ اور دنیا بھرکے ممالک سے بڑامطالبہ کردیا

جینو سائیڈ واچ نے کشمیر میں نسل کشی سے متعلق الرٹ جاری کردیا،اقوام متحدہ اور دنیا بھرکے ممالک سے بڑامطالبہ کردیا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) جینو سائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی عالمی تنظیم ”جینو سائیڈ واچ” نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرالرٹ جاری کردیا ۔ جینو سائیڈ واچ نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں اعتراف کیا کہ بھارت کی قابض افواج اب تک 70 ہزار کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے جب کہ 1989ء سے لے کر 2006ء تک کے درمیانی عرصے میں 50 ہزار کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے۔جینو سائیڈ واچ کے مطابق بھارت کی قابض انتظامیہ کی جانب سے مسلط فوجی آمریت جابرانہ اقدامات کی ایک شکل ہے جب کہ وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا نظریہ ہندو توا اس کی واضح علامت ہے۔مقبوضہ وادی کشمیر کی گھمبیر صورتحال دیکھ کر جینو سائیڈ واچ نے الرٹ جاری کرتے

ہوئے اقوام متحدہ اور اس کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکیں۔پاکستان کے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جینو سائیڈ واچ کی جانب سے جاری کردہ ”انتباہ” پر واضح کیا کہ وہ انتہائی گھمبیر صورتحال میں الرٹ جاری کرتی ہے۔ جینوسائڈ واچ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، تشدد اور جبری قید کا سلسلہ جاری ہے، مسلمان رہنماؤں کو جلا وطن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ مواصلاتی نظام بھی معطل ہے۔ خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے ہی وادی میں کرفیو نافذ ہے اور نظام زندگی مفلوض ہو کر رہ گیا ہے۔ لوگ گھروں میں محصور ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں ، جبکہ بھارتی فوج نے حراست میں لیے گئے کئی کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور موت کے گھاٹ بھی اُتار دیا ۔