Web
Analytics
مقبوضہ کشمیر میں بڑے قتل عام کی تیاریاں، وادی میں صورتحال انتہائی کشیدہ، تشویشناک خبرآگئی – Lahore TV Blogs
Home / پاکستان / مقبوضہ کشمیر میں بڑے قتل عام کی تیاریاں، وادی میں صورتحال انتہائی کشیدہ، تشویشناک خبرآگئی

مقبوضہ کشمیر میں بڑے قتل عام کی تیاریاں، وادی میں صورتحال انتہائی کشیدہ، تشویشناک خبرآگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی وتجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک بڑے قتل عام کی تیاری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو ایک بات ذہن میں رکھنی چاہئیے کہ اس وقت کشمیر میں بہت کچھ ہو رہا ہے۔ جو فوٹیج اور تصاویر آ رہی ہیں ، صحافیوں کو نکالنے کے علاوہ بھی اس سے بڑھ کر ظلم ہو رہا ہے۔اس وقت گھروں کے اندر جنہیں گرفتار کر کے رکھا گیا ہے ان پر تشدد کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں قتل کیا جا رہا ہے۔ وہاں کشمیریوں کی زمینیں ہتھیائی جار ہی ہیں لیکن ہم سمیت باقی تمام لوگ کچھ کرنے کی بجائے بس ٹرک کی بتی کے پیچھے لگے ہوئے ہیں کہ عالمی عدالت میں جائیں گے جبکہ وہاں دراصل ایک المیہ جنم لے رہا ہے جس پر ہمیں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں

بھارتی مظالم میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے وادی میں کرفیو نافذ ہے۔مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کا آج اٹھارہواں روز ہے۔ جس کے تحت حریت رہنماؤں نے وادی میں بڑے احتجاج کی کال دے دی ہے۔ سری نگرسمیت متعدد علاقوں میں پتھراؤ کے واقعات پیش آئے ہیں۔ لوگ کرفیو کے باعث گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ گھروں سے باہر نکلنے والوں کو پیلٹ گن اور آنسو گیس سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی فوج بچوں کو زخمی اور گھروں پر چھاپے مار کر بچوں اور مردوں کو حراست میں لے رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری رہنماؤں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کرفیو اور دیگر پابندیوں سے نکل کر سڑکوں پر نکلیں اور بھارت مخالف ریلیوں میں حصہ لیں۔ یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔